خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 78
خطابات طاہر جلد دوم 78 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء اسلام آباد میں تو آپ بیٹھے ہوئے ہیں یہ تو آپ کو پتہ ہی ہے۔مغربی جرمنی میں وہاں ایک بڑی بھر پور سکیم بنائی گئی۔میں جب وہاں گیا دورے پر تو میری خواہش تھی کہ تیزی کے ساتھ وہاں نئے مشن قائم ہوں کیونکہ اس قوم نے بڑی سعادت کا ثبوت دیا ہے۔احمدی مصیبت زدگان کے لئے دل بھی کھولے ہیں اور ان کی مدد بھی کی ہے اور پھر احمدیت کے لئے خدا نے ان کے دل کھولے اور یورپ میں جس تیزی کے ساتھ جرمن قوم کو توجہ ہے اتنی اور جگہ نہیں ہے۔انگریز اب بڑھتے ہیں، اب آ رہے ہیں لیکن پیچھے رہ گئے ان سے ، اب زور لگانا پڑے گا ان کو چیلنج ہے ان کے لئے ، ہمارے تو دونوں ہی گھوڑے ہیں۔وہ نکلیں گے تب بھی میں شاباش ہی دوں گا ، یہ آگے نکلیں گے تب بھی شاباش ہی دوں گا۔اگلے کے لئے بھی دعائیں کروں گا، پچھلے کے لئے بھی دعائیں کروں گا لیکن ان کے لئے بہر حال یہ بات اس طرح برابر نہیں۔انگلستان والوں کو غیرت چاہتے ان کو آگے نکلنا چاہئے کیونکہ یہاں جماعت بڑی ہے تو بہر حال جرمنی میں چونکہ ان کے اطوار بڑے مجھے پیارے لگ رہے تھے میں نے کہا! یہاں زیادہ مشن بنانے ہیں۔تو ہیمبرگ میں خدا تعالیٰ نے ساڑھے چھا یکڑزمین عطا فرما دی ہے، ہیمبرگ کے قریب ہی اور جرمنی کی زمینوں کا باہر کی زمینوں پر اندازہ نہ کریں وہاں بہت زیادہ مہنگائی ہے۔بڑی خوبصورت جگہ ہے وہاں دو عمارتیں بھی بنی ہوئی ہیں اور ان میں سے ایک کو تو آگ لگ گئی تھی اس کو انشاء الله ہم دوبارہ بنائیں گے اور جب زمین مجھے پسند آ گئی اور لینے کا فیصلہ ہو گیا تو پھر کسی نے بتایا کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث کو یہ جگہ بہت ہی پسند تھی اور سیر کے لئے یہاں آ کے شہلا کرتے تھے۔اس وقت مجھے خیال آیا میں نے ہیمبرگ کہ دیا تھا غلطی سے فرینکفرٹ کی بات کر رہا ہوں۔گروس گراؤ کی زمین ہے، تو حضرت خلیفہ اسیح الثالث وہاں ٹہلا کرتے تھے۔مجھے خیال آیا کہ معلوم ہوتا ہے وہ دل سے کوئی تمنا بھی ہے، کوئی دعا نکلی ہے کہ اے خدا! اتنی پیاری جگہ ہمیں ہی دے دے تو آج آپ کو خوشخبری ہو اور حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کی روح کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ جگہ جماعت کی ہو چکی ہے۔الحمدللہ خدا کے فضل کے ساتھ۔ہیمبرگ میں مشن بالکل چھوٹا ہو گیا ہے۔ہر جگہ جماعت کے کپڑے چھوٹے ہونے لگ گئے ہیں یہ مزہ ہے ابھی کل بنواؤ آج چھوٹا ہو گیا، آج بنا ؤ کل چھوٹا ہو جائے گا، اس دور میں جماعت