خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 74 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 74

خطابات طاہر جلد دوم 74 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء تقاریر اور سوال و جواب کے علاوہ مختلف ممالک نے اپنے مزاج کے مطابق افریقن ، امریکن انہوں نے لیسٹس تیار کی ہیں ڈینش میں سپینش میں ، ٹرکش میں، جرمن میں، البانین میں، نارویجن میں یہ سب اب ہمارے پاسAvailable ہیں۔غور سے سن لیں دنیا میں جس جماعت کو ضرورت ہے وہ جس زبان میں چاہے اب خدا کے فضل سے اس کو کیسٹ مہیا کر سکیں گے۔مغربی افریقہ میں یوروبا میں، ہاؤ سا میں، مینڈے میں ہمنی میں اور شانٹی میں اور فانٹی میں۔جو افریقہ کی زبانیں ہیں اور ان میں بھی مقامی مبلغین اچھے زبان دان جن کا بڑا تجربہ ہے اپنی قوم کے مزاج کو سمجھتے ہیں انہوں نے تیار کی ہیں۔اب ہمیں یہاں بیٹھے کیا پتا تھا کہ منی والے کیا چاہتے ہیں اور شانٹی والے کیا چاہتے ہیں اور فانٹی والے کیا چاہتے ہیں۔ان کو پتا ہے اور اس کا پھل بھی لگنا شروع ہو گیا ہے وہ کیسٹس مقبول ہوگئی ہیں خدا کے فضل سے مشرقی افریقہ میں سواحیلی میں اور لوگنڈی میں کیسٹس تیار ہوگئی ہیں۔ایشیاء اور مشرق بعید میں اردو کے علاوہ عربی، فارسی، انڈونیشین، پشتو، سندھی ، گورمکھی ، پنجابی ان میں Sets تیار ہوئے ہیں۔عربی میں تو مصطفیٰ ثابت نے گزشتہ سال یعنی ۸۴ء سے پہلے ہی کر دیئے تھے، لیکن اس میں اب اضافہ کیا ہے انہوں نے اور بعض اور دوستوں نے بھی شمولیت اختیار کی ہے۔اب اس کے لئے ایک باقاعدہ ٹیسٹس سے استفادہ کرنے کی سکیم کی ضرورت تھی اور یہ ایک اتنی اہم ضرورت تھی کہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے اس طرف توجہ پیدا ہوگئی۔افریقہ کے اکثر ممالک جہاں احمدیت سے تعارف ہو چکا ہے ان کا تعلیم کا معیار اتنا تھوڑا ہے کہ ہماری کتابیں خواہ کروڑوں بھی شائع کریں فائدہ نہیں پہنچاسکیں گی۔اکثریت پڑھنا نہیں جانتی اور زبانیں پھر مختلف چھوٹی چھوٹی کہاں کہاں تک آپ ان کی کتابیں شائع کریں گے، کیسٹ تو بڑی جلدی ستی تیار ہو جاتی ہے۔حسب ضرورت اس کو بڑھائیں آپ ، جتنا چاہے بڑھالیں لیکن کس طرح ان تک پہنچیں ؟ اس کے لئے تمام ممالک کو یہ لکھا گیا پھر یاد دہانیاں کرائی گئیں، پیچھے پڑے۔بعض نے تو جلدی تعاون کیا، بعض نے بڑا سر کھپایا ہمارا۔کہتے ہم ان کو یہ تھے کہ ہم سے تم مفت کیسٹ پلیئر لو ، ویڈیو ریکار ڈلوان کے Duplicator لولیکن سکیم تو بناؤ پہلے بتاؤ کہ کتنے آدمی تمہارے تیار ہوں گے اور اس سکیم کے تابع وہ کام کریں گے۔کاریں لو ، جیپیں لو پھرنے کے لئے لیکن پہلے سکیم بتاؤ، ہمیں یہ تسلی ہو جائے کہ