خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 72
خطابات طاہر جلد دوم 72 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۵ء میں خرچ کریں مگر میں نے قادیان کی جماعت کو یہ لکھا کہ آپ پیسے کی فکر نہ کریں ، آپ کو ہم باہر سے لٹریچر بھجوانا شروع کر دیتے ہیں چنانچہ پانچ مراکز ہندوستان میں بنا کر ان کو بھی اس عرصے میں انگلستان سے ہی لٹریچر بھجوایا جارہا ہے اور مزید مطالبے کئے گئے ہیں اور جو وہ کہتے ہیں انشاء اللہ وہ سب کچھ پورا کیا جائے گا، ہم تو کہتے ہیں تم تقسیم کرنے والے بنو جو چاہتے ہو دیں گے۔اور اس دوران جو ایک خاص جماعت کی طرف توجہ ہوئی ہے وہ گجراتی بولنے والی جماعت ہے۔اس میں بھی کسی زمانے میں حضرت سیٹھ عبد اللہ الہ دین صاحب نے خدمت کی تھی ، اپنے خرچ پر کچھ لٹریچر بھی شائع کیا تھا۔بڑی اہم جماعت ہے صرف پیسے کے لحاظ سے نہیں بلکہ دینداری کے لحاظ سے، تمام مسلمان تاجر جماعتوں میں دینداری کے لحاظ سے یہ بہت اہم جماعت ہے۔شیعہ غالی نہیں ہیں، اسماعیلیوں کی طرح الگ جماعت خانے یا اسلام سے بہت زیادہ دوری نہیں ہے بلکہ ٹھیٹھ اسلام ہے ان کے اندر اور خشکی کی طرف مائل ضرور ہے لیکن ہے اسلام۔نمازیں پڑھنا عبادت کرنا غلو سے پر ہیز کرنا اور خدا کی راہ میں خرچ کرنا یہ بڑی خوبیاں ہیں اور یہ قوم محروم تھی چنانچہ خدا تعالیٰ نے یہاں ہمیں انگلستان میں ایک باپ، بیٹا عطا کر دیئے جو گجراتی ہیں۔ایسٹ افریقہ سے آئے تھے اور انہوں نے بڑی محنت کی ، جس طرح میں نے ان کو کہانیا لٹریچر تیار کیا۔اپنی قوم کے مزاج کو سمجھتے ہوئے مشورے دیئے کہ پہلے کیا دینا ہے بعد میں کیا دینا ہے۔بڑی غلط فہمیاں ہیں ان لوگوں میں چنانچہ خدا کے فضل کے ساتھ اس میں بھی ایک بھر پور اشاعت کی سکیم چل پڑی ہے اور ہندوستان نے بھی اس سے بڑا استفادہ کیا ہے اور لکھا ہمیں کہ ہمارے پاس تو گجراتی لٹریچر ہے ہی کوئی نہیں ہمیں کثرت سے بھجوائیں ، چنانچہ بھجوانا شروع کر دیا گیا ہے اور مانگ پیدا ہوگئی ہے یعنی وہاں بھی بھجوایا، پہلے کچھ کتا بیں بھجوائیں انہوں نے کہا فورا ختم ہوگئی ہیں۔مانگ رہے ہیں اور دو پھر بھجوایا اب پھر کہتے ہیں اور دو۔چنانچہ وہ اور کی جو طلب ہے خدا کے فضل کے ساتھ یہ بہت خوش کن ہے۔انشاء اللہ امید ہے خدا کے گھر سے اور اس کے در سے کہ انشاء اللہ بہت جلد اس قوم میں بھی اللہ تعالیٰ احمدیت کا نور پھیلائے گا۔یورپ اور امریکہ میں اور اسی طرح دیگر ممالک میں کیسٹ کی جو سکیم چلائی گئی تھی اس سے بھی خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بہت فائدہ پہنچا ہے۔کیسٹس جو ہیں وہ دو طرح سے تعلق رکھتی ہیں،