خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 465
خطابات طاہر جلد دوم 465 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998 ء مگر اب جو دیکھیں گے وہ دیکھنا اور ہوگا۔انشاء اللہ العزیز۔اس کے علاوہ میں ایک مختصر اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ ملاقات کا شوق رکھنے والے بھی شوق رکھ کر بڑی دور دور سے آتے ہیں جہاں تک مجھے توفیق ہے میں ملاقات کا وقت ضرور دیتا ہوں ، بڑی تعداد میں جرمنی سے آنے والوں کو ملاقات کا وقت نہیں دیا جا سکا کیونکہ میرے پاس وقت ہی نہیں تھا کیونکہ میں کوئی تقریر نہیں تیار کر سکا اس لئے افراتفری میں مجھے تقریریں بھی تیار کرنی پڑیں اور پاکستان اور دنیا سے دوسرے ممالک سے آنے والوں سے ملاقات بھی کرنی تھی میں نے پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کو یہ کہہ دیا تھا کہ یہاں ہی افتتاحی تقریر کے بعد زیادہ سے زیادہ ملاقاتیوں کیلئے گنجائش رکھیں کسی کو بھی شکوہ ہے جائز طور پر میں سمجھتا ہوں تو وہ اپنے خاندان، بچوں وغیرہ کو لے کر بے شک تشریف لائیں اور یاد رکھیں کہ صرف سلام کا وقت ہو گا آپ کیلئے ، میں اپنی پیاس بجھاؤں گا، آپ اپنی پیاس بجھانے کی کوشش کریں اور جو دستور ہے لمبی ملاقاتوں کا وہ ان ایام میں نہیں ہوگا، چھوٹی ملاقات۔ہاں دوباتیں ضرور چلیں گی ، بچوں کیلئے چاکلیٹ اور آپ کی تصویریں انشاء اللہ تعالی۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ