خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 456 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 456

خطابات طاہر جلد دوم 456 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998ء وہ امر ہے جس کی خالص تائید حق اور اعلائے کلمہ اسلام پر بنیاد ہے۔اس سلسلہ کی بنیادی اینٹ خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی ہے اور اس کے لئے قو میں طیار کی ہیں جو عنقریب اس میں آملیں گی کیونکہ یہ اس قادر کا فعل ہے جس کے آگے کوئی مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه ۲۸۱ تا ۲ ۲۸ ایڈیشن دوم) پس آج آپ جو بکثرت قوموں کا رجوع دیکھ رہے ہیں یہ انہی پیشگوئیوں کا نتیجہ ہے جن کو اللہ بات انہونی نہیں۔“ نے پورا کرنا تھا کیونکہ اسی کی عطا فرمودہ تھیں۔پھر فرماتے ہیں۔تیسری شاخ اس کارخانہ کی وار دین اور صادرین اور حق کی تلاش کے لئے سفر کرنے والے اور دیگر اغراض متفرقہ سے آنے والے ہیں جو اس آسمانی کارخانہ کی خبر پا کر اپنی اپنی نیتوں کی تحریک سے ملاقات کے لئے آتے رہتے ہیں۔“ اور دیکھیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ بات بھی کیسی سچی نکلی ہے۔بکثرت احمدی دُور دُور سے ملاقات کی نیت لے کر چلے آتے ہیں۔آپ علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں۔یہ شاخ بھی برابر نشو ونما میں ہے۔اگر چہ بعض دنوں میں کچھ کم مگر بعض دنوں میں وو 66 نہایت سرگرمی سے اس کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔چنانچہ ان سات برسوں میں ساٹھ ہزار سے کچھ زیادہ مہمان آئے ہوں گے۔“ اب اندازہ کریں ان سات برسوں میں ساٹھ ہزار سے کچھ زائد مہمان آئے ہوں گے۔قادیان میں جو انتظامات تھے وہ ساٹھ ہزار کو اگر سات میں تقسیم کر لیں تو فی سال تقریبا آٹھ ہزار سے کچھ اوپر بنتے ہیں۔اس زمانہ میں آٹھ ہزار مہمانوں کا انتظام کرنا ایک بہت مشکل کام تھا لیکن یہ سارا انتظام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خود فرماتے تھے۔آپ فرماتے ہیں۔اور جس قدر ان میں سے مستعد لوگوں کو تقریری ذریعوں سے روحانی فائدہ پہنچایا گیا اور ان کے مشکلات حل کر دیئے گئے اور ان کی کمزوری کو دور کر دیا گیا اس کا علم خدا تعالیٰ کو ہے مگر اس میں کچھ شک نہیں کہ یہ زبانی تقریریں جو سائلین کے سوالات کے جواب میں کی گئیں یا کی جاتی ہیں یا اپنی طرف سے محل اور موقعہ کے مناسب کچھ بیان کیا جاتا ہے یہ طریق بعض صورتوں میں تالیفات کی نسبت نہایت مفید اور مؤثر