خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 447 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 447

خطابات طاہر جلد دوم 447 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1998ء تمام دنیا کو لا الہ الا اللہ کے نعروں سے بھر دیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کی روشنی میں جماعت کی ترقی کی خوشخبری افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۳۱ / جولائی ۱۹۹۸ء بمقام اسلام آباد لفورڈ برطانیہ ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی تلاوت کی۔وَلْتَكُنْ مِنْكُمُ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (آل عمران : ۱۰۵) پھر فرمایا:۔اور چاہئے کہ تم میں سے ایک جماعت خیر کی طرف بلانے والی ہو اور نیکی کا حکم دینے والی اور برائیوں سے روکنے والی ہو۔اور یہی وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے جلسہ یو کے کا آغاز ہو چکا ہے۔مگر عملاً یہ اس وقت ساری دنیا کی نمائندگی میں جلسہ ہورہا ہے۔دراصل آغا ز تو جمعہ کے خطبہ سے ہی ہو گیا تھا مگر جیسا کہ روایت چلی آتی ہے ایک افتتاحی تقریر اس کے بعد بھی ہوا کرتی ہے۔سب سے پہلے تو میں آپ کی خدمت میں یہ عظیم الشان خوشخبری پیش کرتا ہوں کہ آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس جلسہ کی حاضری اس وقت تک چودہ ہزار چار سو چھہ ہو چکی ہے جبکہ گزشتہ سال یہ حاضری ساڑھے سات ہزار تھی۔تو عملا پہلے دن