خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 417 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 417

خطابات طاہر جلد دوم 417 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء ۱۸۹۷ء میں لیکھرام کی درد ناک موت اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی فتح ۱۹۸۸ء میں ضیاء الحق کی موت بھی احمدیت کی سچائی پر گواہ ہے۔افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۲۵ جولائی ۱۹۹۷ء بمقام اسلام آباد لفورڈ برطانیہ ) تشہد وتعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔جلسہ سالانہ یو۔کے ۱۹۹۷ء کے اس افتتاحی اجلاس میں میں نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ہونے والا ۱۸۹۷ء کا جلسہ موضوع تقریر بنایا ہے۔یعنی اُس جلسہ میں کیا کچھ ہوا اور کیا کیا خصوصیات ایسی تھیں جو اُس زمانہ میں ظہور پذیر ہوئیں اور آج ایک سوسال کے بعد خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد یہ برطانیہ کے اس ۱۹۹۷ء کے جلسہ میں بھی ان مماثلتوں کا کچھ ذکر چلے گا۔حیرت انگیز طور پر اُس جلسہ میں اور اس جلسے میں کچھ مماثلتیں پائی جاتی ہیں۔مگر اس سے پہلے کہ میں ان کی تفصیل بیان کروں میں مختصر آپ کے سامنے یہ بات رکھتا ہوں کہ تین دن کے جلسہ کی مماثلت بہر حال اُس جلسے میں اور اس جلسہ میں نہیں تھی۔وہ ایک عجیب جلسہ تھا جو آٹھ دن تک برابر جاری رہا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں نہ کبھی ایسا جلسہ پہلے آیا نہ کبھی ایسا جلسہ بعد میں رونما ہوا۔پس یہ تنہا ایک ہی جلسہ تھا جو مسلسل آٹھ روز جاری رہا اور اس جلسہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تین تقاریر فرما ئیں اور وہ تقاریر جب میں نے دیکھیں تو میں حیران ہوا کہ وہ تمام مضامین ان تقاریر میں بیان ہوئے ہیں جو مضامین میں گزشتہ ایک