خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 391 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 391

خطابات طاہر جلد دوم 391 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء توحید کی راہ ہی صراط مستقیم ہے۔محمد مصطفی اللہ کی محبت کے پیامبر بن کر آگے بڑھیں۔(افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۲۶ / جولائی ۱۹۹۶ء بمقام اسلام آباد لفورڈ برطانیہ ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔وَإِذْ قَالَ إِبْرَ هِمُ رَبِّ اَرِنِي كَيْفَ تُنِي الْمَوْتُى قَالَ أَوَلَمْ تُؤْ مِنْ قَالَ بَلَى وَلَكِنْ لِيَطْمَبِينَ قَلِي قَالَ فَخُذْ اَرْبَعَةً مِّنَ الطَّيْرِ فَصُرُهُنَّ إِلَيْكَ ثُمَّ اجْعَلْ عَلَى كُلِّ جَبَلٍ مِنْهُنَّ جُزْءًا ثُمَّ ادْعُهُنَّ يَأْتِينَكَ سَعيًا وَاعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمُ پھر فرمایا:۔(البقره: ۲۶۱) آج میں نے خطبہ جمعہ میں توحید کے مضمون کا آغاز کیا تھا جس کا مرکزی نقطہ وہ شہادت ہے جو ہم ہر نماز میں دیتے ہیں کہ اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُه - اسی تسلسل میں مضمون کو آگے بڑھانے کے لئے اب میں آپ کو درود کی طرف متوجہ کرتا ہوں جو اس شہادت کے معابعد آتا ہے اور اُس درود میں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ پر درود کے ساتھ ایک اور نبی یعنی ابراہیم کا ذکر ملتا ہے اور یہی دو انبیاء ہیں جو اس درود میں بیان ہوئے ہیں۔چونکہ مضمون تو حید کا ہے اور تو حید کی گواہی کا ہے اس لئے قطعی طور پر ہم اس سے یہ نتیجہ نکالنے میں برحق ہوں گے، جائز ہوگا ہمارے لئے یہ نتیجہ نکالنا کہ توحید کے مضمون میں جو مرتبہ