خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 313 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 313

خطابات طاہر جلد دوم 313 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۳ء حاضر ہوں گی ، جب خدا کی نصرت اور فتح کے دن آئیں گے، تو کیا ہوگا۔إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِيْنِ اللَّهِ أَفْوَاجًا یہ فوجیں اپنے ملک حضور کے قدموں میں نچھاور کرنے کے لئے آئیں گی ، اپنے تاج و تخت حضور کے قدموں پر نچھاور کرنے کے لئے آئیں گی۔یہ عجیب قسم کا فوجوں کا داخلہ ہے ، جن ملکوں میں داخل ہوتی ہیں ان کو فتح نہیں کرر ہیں بلکہ اپنے تاج و تخت کو ان کے قدموں میں ڈالنے کے لئے حاضر ہورہی ہیں۔اپنے خزانوں کی چابیاں، اپنی سلطنت کی کنجیاں ان کے سپرد کرنے کے لئے حاضر ہورہی ہیں۔فرمایا! جب تو یہ نظارہ دیکھے تو کیا کر۔فَسَبِّحْ بِحَمْدِرَ تِكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًاO تو تو خدا کی تسبیح وتحمید میں مصروف ہو جا کیونکہ یہ تیرے خدا نے تیری خاطر انتظام کیا ہے۔اگر حضرت محمد مصطفی امی ﷺ کو یہ پیغام ہے کہ تیری خاطر خدا نے انتظام کیا ہے اس لئے اپنی فتح کے نقارے نہیں بجانے بلکہ خدا کی فتح کے نقارے بجانے ہیں ، خدا کی تسبیح کرنی ہے، خدا کی حمد کے گیت گانے ہیں۔تو ہم غلامان ، غلامان محمد مصطفی اللہ بڑے ہی جاہل اور بیوقوف ہوں گے اگر ان کامیابیوں کو اپنی طرف منسوب کرنے لگیں ، اپنی چالاکیوں کو ان باتوں کا محرک اور ان ( یوں کہنا چاہئے کہ ) اپنی چالا کیوں کے سر پر یہ سہرا ڈالیں کہ ہم نے چالا کیوں ، ہوشیاریوں سے، تدبیروں سے یہ بڑے بڑے کام کئے ہیں۔پس جتنے بڑے بڑے کام اسلام کی خاطر ہونے والے ہیں اور عنقریب آپ دیکھیں گے کہ فوج در فوج اس کثرت سے قومیں داخل ہوں گی کہ وہ لوگ سنبھالنے مشکل ہو جائیں گے، اتنا ہی زیادہ انکسار کی طرف مائل ہوں۔کامل طور پر دل میں یہ یقین رکھیں اور اس یقین کی پرورش کریں اور اس کی حفاظت کریں اور اپنی جان سے اس یقین کو چمٹا لیں کہ ہماری کوششوں اور ہماری محنتوں کا پھل نہیں ہے۔یہ محض اللہ تعالیٰ کے احسانات ہیں اور حضرت محمد مصطفی ﷺ کی برکت سے خدا نے جو فضل ان پر نازل فرمائے ، وہی فضل ہیں جو ہم آج دنیا پر نازل ہوتے دیکھ رہے ہیں۔پس تسبیح وتحمید کے ترانے گانے کے دن ہیں نہ کہ اپنی فخر و مباہات کے ذکر کے دن۔اس ضمن میں آگے فرمایا وَ اسْتَغْفِرْهُ ، اللہ تعالیٰ سے استغفار کرو۔بعض پیغامات حضرت اقدس محمد مصطفی کے حوالے سے دوسروں کو دیئے جاتے ہیں اور یہاں خصوصیت کے ساتھ اس دوسرے پیغام میں زیادہ خصوصیت کے ساتھ عام مسلمان محمدمصطفی امیہ کے واسطے سے مخاطب