خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 312
خطابات طاہر جلد دوم 312 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۳ء ہتے تھے کہ اپنی بیوی کو بھی یہ دکھائیں لیکن وہ سخت متعصب اور کٹڑ گھرانے سے تعلق رکھتی تھی آخر انہوں نے منت کی ، بہت منت سماجت سے اسے کہا کہ بیوی اچھا ایک دفعہ میری خاطر آ کر ٹیلی ویژن پر خطبہ تو سُن لو اور دیکھ لو پھر جو چاہو گی میں تمہارے ساتھ ہوں گا۔چنانچہ وہ آئی دیکھنے لگی اور دیکھتے دیکھتے مولویوں کے متعلق سخت کلامی شروع کر دی، جوالفاظ میں بیان نہیں کرنا چاہتا ) اور ساتھ کہا کہ میں شرح صدر کے ساتھ حاضر ہوں۔آؤ ہم سب بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں داخل ہوتے ہیں۔“ پس اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ جو فضلوں کی بارش نازل ہورہی ہے، یہ بہت بڑے اور اعلیٰ مقاصد سے وابستہ ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ احمدیت اب اُس دور میں داخل ہورہی ہے جہاں بہت تیز رفتاری پیدا ہو جائے گی اور آپ عنقریب قوموں کو فوج در فوج اسلام کی آغوش میں داخل ہوتے دیکھیں گے، اسلام کی گود میں آتا دیکھیں گے۔یہ وہ مضمون ہے جس کا تعلق بہت گہرا استغفار سے ہے۔کیونکہ قرآن کریم نے جب ایسی عظیم الشان فتوحات کا نظارہ کھینچا تو ساتھ ہی فرمایا کہ جب تم دیکھو گے۔إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبَّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا ( النصر : ۲ تا ۴) کہ دیکھو تمہیں عظیم نظارے دکھائے جائیں گے۔لوگ تو یہ دیکھتے ہیں کہ فوجیں علاقوں میں فتح کے شادیانے بجاتے ہوئے داخل ہوتی ہیں اور ملکوں اور تاجوں کو اپنے قدموں تلے روندتی ہیں اور علاقوں پر علاقے فاتح فوجیں اپنے گھوڑوں کی ٹاپوں تلے روندتی چلی جاتی ہیں اور بڑے تکبر سے ان ملکوں میں داخل ہوتی ہیں۔تمہیں اے محمد مصطفی یہ ہم فوجوں کے داخل ہونے کا ایک اور نظارہ دکھائیں گے، مخاطب آنحضور کو کیا گیا ہے۔اِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًان اس مضمون کو یاد رکھیں، یہ ساری برکتیں محمد مصطفی اے کی ہی برکتیں ہیں۔فوجوں کا ذکر کرتے ہوئے خدا نے یہ نہیں فرمایا کہ اے مسلمانو! جب تمہارے دین میں شامل ہونے کے لئے فوجیں آئیں گی۔فرمایا اے محمد جب تیرے حضور فو جیں