خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 294 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 294

خطابات طاہر جلد دوم 294 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۳ء پہنچ سکتا ہوں کیونکہ وہ مقام معراج ہے۔تنہا محمد مصطفی ہے اس مقام پر پہنچے اس مقام سے آگے خدا کی یکتائی کا مقام ہے اور انسان کا ہر آخری مقام وہاں ختم ہو جاتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ساتھ ہم اس جلسے میں حاضر ہوئے ہیں جس جلسے کی بنیاد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تقویٰ اور تقویٰ اور تقویٰ پر قائم کی اور پھر تقویٰ اور تقویٰ اور تقویٰ کے حصول کے لئے ہمیشہ نصیحت فرماتے رہے۔یہ تقویٰ ہی تو ہے جو معراج میں تبدیل ہوا تھا، تمام بلندیاں تقویٰ سے وابستہ ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔اس جلسہ کو معمولی انسانی جلسوں کی طرح خیال نہ کریں۔یہ وہ امر ہے جس کی خالص تائید حق اور اعلائے کلمہ اسلام پر بنیاد ہے۔اس سلسلہ کی بنیادی اینٹ خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی ہے اور اس کے لئے قو میں طیار کی ہیں جو عنقریب اس میں آملیں گی کیونکہ یہ اس قادر کا فعل ہے جس کے آگے کوئی بات انہونی نہیں۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه: ۲۸۱ تا ۲۸۲) پس آج کا جلسہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا ایک اور منظر پیش کرتا ہے جو پہلے مناظر سے زیادہ بلندی پر قائم فرمایا گیا ہے۔آج کا جلسہ قوموں کے ملنے کے ایسے نظارے آپ کو دکھائے گا کہ اس سے پہلے آپ کے تصور میں بھی وہ نظارے نہیں آئے تھے۔یہ قوموں کا ملاپ اس ذریعے سے مقدر تھا۔کس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ منصہ شہود پر عالم حقیقت میں ابھر رہا ہے۔اس کے متعلق میں پہلے چند امور آپ کے سامنے رکھوں گا، چند پیشگوئیاں اور ان کا مفہوم آپ کو سمجھاؤں گا اور پھر انشاء اللہ اس سلسلے میں اسی مضمون کو مختلف پیرائے میں آگے بڑھاؤں گا۔حضرت اقدس محمد مصطفی یا ہے اور اسلام کے متعلق جتنی پیشگوئیاں گزشتہ صحیفوں میں ملتی ہیں، ان میں ایک صحیفہ انجیل مکاشفات یوحنا ہے۔جس میں یوحنا عارف نے اللہ تعالیٰ سے علم پا کر حیرت انگیز صفائی کے ساتھ حضرت اقدس محمد مصطفی عمل اللہ کا ، آپ کے دین کا ، سورہ فاتحہ کا اور آپ کے مقام اور مرتبہ کا نظارہ کشفا دیکھا اور اسے بڑی صفائی کے ساتھ بیان کیا۔اس ضمن میں حضرت یوحنا فر ماتے ہیں:۔