خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 269 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 269

خطابات طاہر جلد دوم 269 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۹۲ء کی تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچانے کے مختلف انتظام فرمائے اور فرماتا چلا جا رہا ہے ہم اس کے نام اور جلال کی عظمت کو تمام دنیا میں پھیلا کر رہیں گے اور دم نہیں لیں گے جب تک ایک ہی خدا د نیا پر حاوی نہ ہو جائے ، جب تک وہی خدا جو آسمان پر ہے اس کی بادشاہت زمین پر بھی قائم نہ ہو جائے۔یہی ہمارا مقصد حیات ہے اور اس مقصد کیلئے ہماری ساری زندگیاں بھی فنا ہو جا ئیں تو ہمیں کوئی غم نہیں۔ایسی ہر زندگی کام آئے گی جو خدا کی عزت اور جلال کے اظہار کے لئے کام آئے ، ہر وہ زندگی جو اس کے سوا ضائع ہو وہ ضائع ہوگئی ، اس کی کوئی بھی حقیقت نہیں۔پس آج کی اس تقریر کے لئے میں نے توحید باری تعالیٰ کا مضمون چنا ہے اور جن آیات کی آپ کے سامنے تلاوت کی ہے وہ تو حید ہی سے تعلق رکھنے والی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، تَبَرَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَى عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَلَمِيْنَ نَذِيرًا کہ بڑی بابرکت ہے وہ ذات جس نے اپنے بندے پر فرقان اتارا اور بڑی شان کے ساتھ اتارا ، بڑی قوت کے ساتھ اتارا، سنک میں جو طاقت پائی جاتی ہے اور جو تکرار پائی جاتی ہے وہ محض نزول کے استعمال میں نہیں۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ خدا جس نے بڑی شان اور بڑی قوت اور بڑی تکرار کے ساتھ اپنے بندے محمد پر یہ کلام اتارا ب لِيَكُونَ لِلْعَلَمِيْنَ نَذِيرًا کہ وہ تمام جہانوں کے لئے نذیر بن جائے۔پس جب ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تبلیغ کی بات کرتے ہیں تو آپ کی حضرت اقدس محمد مصطفی کی تبلیغ کے سوا اور کوئی تبلیغ نہیں، وہی تبلیغ ہے جو مد عربی ﷺ کی تبلیغ ہے، وہی پیغام ہے جو قرآن کا پیغام ہے اور اسی پیغام کو ہم نے لازماً دنیا کے کناروں تک پہنچانا ہے۔پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ وَلَمْ يَتَّخِذُ وَلَدًا وَلَمْ يَكُنْ نَّهُ شَرِيكَ فِي الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْ فَقَدَّرَهُ تَقْدِیرا کہ وہی ذات ہے جس کے ہاتھ میں آسمان اور زمین کی ملوکیت کی چابیاں ہیں۔وہی مالک ہے اور وہی بادشاہ ہے اور اس نے کوئی بیٹا نہیں اپنایا اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔اس کی بادشاہت میں اس کا کوئی شریک نہیں اور ہر چیز اسی نے پیدا فرمائی اور ہر چیز کے اندازے مقرر فرمائ۔وَاتَّخَذُوا مِنْ دُونِةٍ أَلِهَةً لیکن ان بدنصیبوں کو دیکھو جو اس کے سوا معبود بنائے بیٹھے ہیں۔