خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 263
خطابات طاہر جلد دوم 263 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۱ء جواب دیا اور ٹہلتے ہوئے حضور فرمانے لگے کہ جاؤ اور طاہر احمد کی مدد کرو۔بعینم یہی خواب دو مرتبہ اور اس کے بعد آئی۔قادیان متلے کی نہر تک پھیل گیا ہے اور بڑی بڑی بلڈنگز بنی ہوئی ہیں۔میں نے حضور علیہ السلام سے پوچھا کہ ہم قادیان کب جائیں گے؟ تو حضور نے 5 کا ہندسہ خواب میں بتلایا۔میں نے کہا ۱۹۹۵ء تک تو فرمایا نہیں۔پھر میرے پوچھنے پر بتایا کہ جب 45 سال ہوں گے۔اس کے بعد آنکھ کھل گئی۔پس چوالیس سال کے انقطاع کے بعد آج پینتالیس سال میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ عاجز غلام احمد اور خلیفہ آپ کے سامنے اس جلسے میں حاضر ہے۔پس جن لوگوں نے بھی اس جلسے کو کامیاب بنانے میں مدد فرمائی ان کو مبارک ہو آپ میں سے جس نے بھی اور دنیا بھر کی جماعتوں میں سے بہت کثرت کے ساتھ احمدیوں نے اس جلسے کو کامیاب بنانے میں مدد کی ہے جس نے بھی کی ہے اس کو مبارک ہو کہ کئی سال پہلے رویا میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام ایک احمدی کے اوپر ظاہر ہوتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ طاہر کی مدد کرنا اس موقع پر۔پس اللہ تعالیٰ کے حکم اور اذن سے آپ نے مدد کی ہے۔وہی ہے جو آپ کو جزا دے گا ورنہ میرے پاس کیا ہے کہ میں آپ کو جزا دے سکوں۔ہاں اپنی عاجزانہ دعاؤں میں آپ کو یاد رکھوں گا اور ہمیشہ اس احسان کو دعا کے احسان کے ذریعے اتارنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔اب آخر پر دعا سے متعلق میں یہ عرض کرتا ہوں کہ جن لوگوں نے مدد کی ہے ان سب کے لئے آپ بھی دعا کریں اور ہندوستان کی حکومت کا بھی ہم شکر یہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بے حد اعلی درجے کا انسانی ہمدردی کا سلوک فرمایا اور میں جانتا ہوں کہ ان پر بہت سی مذہبی جماعتوں کا بڑا شدید دباؤ تھا کہ ہرگز احمدیوں کو یہاں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت نہ دی جائے لیکن انہوں نے انسانی قدروں کو زندہ رکھا اور ان کا علم بلند رکھا اور اُس دباؤ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔اتنا تعاون کیا ہے کہ اس تعاون کے نتیجے میں ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالی اس ملک کے باشندوں کو بھی ہدایت فرمائے ، ان کے سیاسی راہنماؤں کو بھی ہدایت فرمائے ، ایسے کام کرنے کی توفیق عطا نہ فرمائے جن سے خدا ناراض ہو۔بندوں میں انصاف قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، انصاف کا قیام ذاتی