خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 103 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 103

خطابات طاہر جلد دوم 103 افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۶ء حیرت ہوتی ہے کہ کیا ایک بھی اُن میں عقل سلیم رکھنے والا انسان باقی نہیں رہا یعنی اس حکومت میں جس حکومت کے کارندے محض حکومت کے حکم کی مجبوری سے ایسا کر رہے ہیں۔جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے، پاکستان کے عوام کا تعلق ہے جماعت احمدیہ کی بھاری اکثریت وہیں آباد ہے، انہی لوگوں سے نکل کے آئی ہے اور تمام دنیا میں اسلام کی خدمت کا جو بیڑا جماعت احمدیہ نے اٹھا رکھا ہے اُس کا سب سے زیادہ سہرا جماعت احمد یہ پاکستان کے سر ہے۔اس لئے کہ پاکستان کی مٹی کا خمیر اچھا ہے، وہاں کے لوگ اچھے ہیں ، نیک دل ہیں اور خدا ترس ہیں اگر ایسا نہ ہوتا تو حکومت کی شہہ پر مظالم کا ایک ایسا بند ٹوٹنا تھا جس کو روکنا پھر مشکل ہو جاتا۔ایک سیلاب کی صورت میں مظالم ملک کے ایک طرف سے بہتے اور دوسرے کنارے تک پہنچ جاتے اور دوسرے کنارے سے مڑتے اور پھر پہلے کنارے کی طرف لوٹتے۔اتنا وسیع حوصلہ ظلم کو کبھی نصیب نہیں ہوا تھا جتنا پاکستان کی آمرانہ حکومت نے اپنے عوام کو دلایا اور اس شدت کے ساتھ عوام نے اُس شہر کورد نہیں کیا جس شدت کے ساتھ پاکستان کے عوام نے حکومت کی اس کوشش کو ر داور نا کام کر دیا ہے۔بار بار اُن کو طعنے دیئے گئے ، بار بار ان کو انگیخت کیا گیا، بار بار اُن کو اٹھایا گیا کہ دیکھو ہم کہتے ہیں کہ احمدیت کو بیخ و بن سے اکھاڑ پھینکو اور تم کیوں ہم سے تعاون نہیں کرتے۔اس کے باوجود یہ پاکستانی عوام کا حوصلہ تھا اور اُن کی انسانیت تھی جس نے اس ظلم میں اپنی حکومت کا ساتھ نہیں دیا۔جہاں جہاں بھی ظلم کے واقعات ہوئے ہیں وہاں ہمیشہ کرائے کے خریدے ہوئے بعض مجرموں سے کام لے کر احمد یوں پر مظالم کروائے گئے ہیں۔اُس میں پاکستانی قوم کا قطعا کوئی قصور نہیں۔وہ تو خود مظلوم ہے وہ تو خود جبر کے تحت اس طرح پیسی جارہی ہے جیسے چکی ان دانوں کو پیستی ہے جو اُس چکی میں ڈالے جاتے ہیں ، وہ دانے تو نکلنے کی راہ پا جاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان کے عوام کے لئے نکلنے کی کوئی راہ سر دست نظر نہیں آرہی۔اس لئے جب میں کہوں گا اور جب بھی میں کہتا ہوں کہ پاکستان میں احمدیوں پر طرح طرح کے مظالم توڑے جا رہے ہیں تو ہرگز میری مراد یہ نہیں کہ پاکستان کے عوام ظالم ہیں یا پاکستان کے خواص ظالم ہیں نہ تو پاکستان کے عوام ظالم ہیں ، نہ پاکستان کے خواص ظالم ہیں۔ہاں وہ ضرور ظالم ہیں جنہوں نے پاکستان کے اختیارات پر ڈاکہ زنی کر کے اُس پر قبضہ کر لیا ہے۔اُن کو حکومت کا کوئی حق نہیں اور قطعاً قانونِ پاکستان کو توڑے بغیر وہ حکومت کے اوپر اس طرح