خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 537
خطابات ناصر جلد دوم ۵۳۷ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء بہت خوش ہوتے ہیں اور بڑے ایکسائٹڈ (Excited) ہوتے ہیں کہ اس قسم کی کتابیں ہمارے ہاتھوں میں آنی شروع ہو گئیں۔Jesus in India یہ چھاپی گئی ہے Essence of Islam دو والیومز (Volumes) میں کوئی چھ سو صفحے کے اوپر بہت سارے عنوانوں کے ماتحت اور ملک غلام فرید صاحب نے جو ترجمے کے ساتھ انگریزی میں نیچے نوٹ دیئے تھے (وہ انہوں نے کافی تفصیلی نوٹ دیئے تھے اور غالباً وہ جو ترجمہ ہے انگریزی کا اس سے تین چار گنے زیادہ ہیں حجم میں وہ نوٹ ) وہ اب سات ہزار اس کی کاپی لنڈن میں چھپ چکی ہیں۔ہم یہاں سے باہر کتابیں بھی مشکلات ہیں یہ جو باہر سے آئے ہوئے ہیں نادیر کے بعد اپنا ملک دیکھنے، ان کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ جتنی کتابیں اپنے ساتھ لے جاسکیں لے جائیں۔جو یہاں ملتی ہیں ان کو باہر بھیجنا بھی وقت ہے چھ چھ مہینے میں پارسل پہنچتا ہے باہر۔اپنے ساتھ جتنا آپ کو کرایہ اور جہاز اجازت دے وہ لے جائیں۔اور ہم نے پھر سنٹر اب بنادیا ہے ایک لنڈن ( یہ صد سالہ میں کئی سال ہوئے میں نے آپ کے سامنے رکھا تھا کہ ہمارے پر لیس ہونے چاہئیں) پریس تو وہاں نہیں بنا لیکن بعض پر یس کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہو گئے ہیں جو بہت اچھا شائع کرنے والے ہیں اور کم خرچ نسبتا۔ایک دوسرے پریس امریکہ میں اور دو پریس انگلستان میں جن کے ساتھ دوستی اور واقفیت ہوگئی ہے اور ایک بڑا اچھا پر لیس کمپیوٹر کے ساتھ کام کرنے والا جماعت نے خرید لیا ہے نائیجیریا میں وہ اچھے رسالے شائع کرنے شروع کر دیئے ہیں اس پر لیس نے اور کچھ اور ہمیں چاہئیں۔اور منصوبہ اب یہ ہے اللہ تعالیٰ فضل کرے۔بہت دعائیں کریں۔میرے دل میں بڑی تڑپ ہے۔اللہ تعالیٰ مجھے زندگی اور صحت دے اور میں دیکھوں خود اپنی آنکھوں سے۔تین اور زبانوں میں جن کا دائرہ اثر دنیا کے بہت بڑے حصے میں ہے تینوں کا مل کر۔میرے خیال میں نصف حصے کے قریب ہو گا۔کم و بیش قرآن کریم کا ترجمہ مع تفسیری نوٹ۔خدا سے عہد کیا ہے کہ انشاء اللہ جلد ہی کوشش کریں گے کہ اللہ تعالیٰ کی آواز کو اورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور اور حسن کو ان علاقوں میں پہنچایا جائے۔وہ سامان ہو رہا ہے میں امید کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے مجھے عزم بھی دیا ہے۔ہمت بھی دی ہے۔صحت ضرورت کے وقت وہ خود دے دیتا ہے۔عزم اور ہمت بھی اسی