خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 518
خطابات ناصر جلد دوم ۵۱۸ افتتاحی خطاب ۲۶ / دسمبر ۱۹۸۱ء اپنے اعلان کے مطابق کہ لَا يَمَسُّةٌ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة : ۸۰) قرآن کریم کے خزانے ہمیں ملتے رہیں ہمارے گھر دنیا کے خزانوں سے نہیں قرآن کریم کے خزانوں سے ہمیشہ بھرے رہیں اللہ تعالیٰ کرے کہ ایسا ہی ہو۔اب اس افتتاح کے ساتھ میں جاتا ہوں اور آپ اپنے کام میں مشغول رہیں ، سنیں، نیک باتوں کو یاد رکھیں ، ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں، اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعائیں کریں، اللہ تعالیٰ آپ کو سمجھ، عقل عمل صالح کی توفیق عطا کرے اور خدا تعالیٰ ہمیشہ آپ کا حافظ اور ناصر رہے اور کسی اور کے سپر د آپ کو نہ کرے وہی ہمارے لئے کافی ہے۔السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ (از آڈیو کیسٹ) 谢谢