خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 515
خطابات ناصر جلد دوم ۵۱۵ افتتاحی خطاب ۲۶ / دسمبر ۱۹۸۱ء کر کے اس نے آہستہ آہستہ دنیا کے دل جیتنے شروع کئے اور جن کے دل جیتے گئے نور کے اس سمندر میں پڑ کر وہ بھی آہستہ آہستہ نورانی بنتے چلے گئے اور وہ اُسوہ اپنی وسعتوں میں پھیلتا چلا گیا اور دُنیا کے جس حصہ تک پہنچا وہاں اس نے اپنا اثر چھوڑا۔وہاں اس نے نور پیدا کیا قلوب انسانی میں ، وہاں اس نے حسن پیدا کیا ان کے برتاؤں میں وہاں اس نے اثر پیدا کیا اُن کے نمونہ میں ، اور اوروں کو کھینچا، پھر اوروں کو کھینچا اور جب سے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعویٰ کیا اس وقت سے لے کر آج تک یہ سلسلہ جاری رہا کبھی زوروں میں رہا جیسا کہ پہلے زمانہ میں کبھی وسعتوں میں بکھرا ہوا ، زور تو تھا لیکن نظر نہیں آرہا تھا کیونکہ پھیلاؤ بہت بہت ہو چکا تھا۔کوئی زمانہ ایسا نہیں ان ۴۰۰ سالوں میں کہ جس میں خدا تعالیٰ کے عاشق محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فدائی پیدا نہ ہوئے ہوں جنہوں نے صحیح تربیت حاصل کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں اور ہوتے ہوتے پھر یہ زمانہ آ گیا جس میں مسیح اور مہدی معہود کا نزول مقدر تھا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے انتہائی عشق کرنے والا ایک شخص پیدا ہوا اس قسم کی اتباع کہ پہلوں نے بھی لکھا اپنی تحریر میں کہ وہ آنے والا مہدی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عکس کامل ہوگا یعنی ہر پہلو میں کامل اتباع کرنے والا ایک قدم بھی ادھر اُدھر نہیں اٹھے گا اس کا ، اور اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ جس غرض کے لئے اسے بھیجے گا اُس مقصد کے حصول کے لئے ایک جماعت پیدا ہوگی جسے آج جماعت احمد یہ کہتے ہیں اور جسے بعض لوگ اپنی ناسمجھی کی وجہ سے قادیانی یا لاہوری گروپ کے نام سے بھی یاد کرتے ہیں۔سوال یہ نہیں کہ کس نام سے اُس جماعت کو یاد کیا جاتا ہے سوال یہ ہے کہ کیا ذمہ داریاں ہیں اس جماعت پر جو انہوں نے پوری کرنی ہیں سوال یہ ہے کہ کون سی نعمتیں ہیں جو اپنی زندگی کی ہر گھڑی میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان پر نازل ہو رہی ہیں سوال یہ ہے کہ جو آیات، جو معجزات ، جو نشانات آسمانی ، صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایمانوں کو مضبوط کرنے کے لئے پہلے زمانہ میں نازل ہوئیں کیا اس زمانہ میں جماعت احمد یہ کے افراد پر وہ آیات ، وہ نشانات ، وہ معجزات ظاہر ہورہے ہیں یا نہیں ، سوال یہ ہے کہ جس طرح خدا نے اپنی محبت کے اظہار کے لئے پہلوں سے کلام کیا اس جماعت سے بھی اسی طرح وہ ہم کلام ہورہا ہے جیسا کہ وعدہ دیا گیا تھا اور یہ سب کچھ فیضان محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے گھر