خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 465 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 465

خطابات ناصر جلد دوم ۴۶۵ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء اب نئی تحقیق پچھلے چند سال کے اندر ہوئی ہے خصوصاً سو یا لیے تھن سب سے اچھی ہے۔سو یا لیسے تھن ایک طالب علم کے ذہن کو تیز کرتی ہے۔اس کے حافظہ کو بھی تیز کرتی ہے۔انہوں نے تجربہ یہ کیا ہے کہ ایک طالب علم سومنٹ میں جو چیز یاد کرتا ہے عام حالات میں اگر سو یا لیسے تھن اس کو دی جائے تو ساٹھ منٹ میں وہ یاد کر لیتا ہے۔یعنی چالیس فیصد اس کا وقت بچ جاتا ہے یا چالیس فیصد وہ زیادہ مواد اپنے ذہن میں محفوظ کر لیتا ہے اور بعض تجربے جو میں نے کئے ہیں اس وقت تک وہ بڑے مفید ثابت ہوئے ہیں۔وہ طالب علم بھی تھے اور نہیں بھی تھے۔ایک ڈاکٹر انگلستان میں ریسرچ کا کام کر رہے تھے جب میں نے وہاں اپنے بچوں کو کہا (جب میں دورے پر تھا) کہ تم سو یا لیسے تھن استعمال کیا کرو تو انہوں نے بھی شروع کر دی اور وہ بتاتے ہیں کہ انہیں بہت ہی فائدہ ہوا ہے۔ویسے بھی ذہین تھے۔اللہ تعالیٰ نے یہ چیز بھی انسان کے لئے پیدا کی ہے۔اس سے انہوں نے فائدہ اُٹھایا اور جب ان کا پیپر (Paper) پڑھا گیا تو انہیں بہترین ریسرچ سکالر declare کیا گیا۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کی عطا ہے۔ایک اور بچہ ہاراtop پر آگیا۔دنیا کی نگاہ میں آگیا۔یہ تو ایک دوسرا حصہ ہے اس سکیم کا تیسرا حصہ یہ تھا کہ جو اچھے طالب علم ہیں۔جو Genius ہے اسے ہر قیمت پر جماعت نے سنبھالنا ہے۔ہر خرچ جو اس کا ذہن مانگتا ہے یعنی اس کے حالات ، اس کی قابلیت ، وہ اس کے اوپر خرچ کرنا چاہئے جماعت کو کیونکہ یہ تو انتہائی ناشکری ہوگی کہ اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو سنے اور ہمیں انتہائی قابل بچے دے اور ہم جب وہ بچے آگے نکلیں تو انہیں سنبھالیں نہ اور وہ ضائع ہو جائیں۔اس سے بڑی نالائقی ہماری ،اس سے بڑا گناہ، اس سے بڑی ناشکری کوئی نہیں ہوسکتی۔وہ تو ہم نے بہر حال سنبھالنے ہیں انشاء اللہ اس کے علاوہ جوان سے ذرا نچلے درجے کے ہیں۔اچھی فرسٹ ڈویژن لیتے ہیں۔لیکن Genius نہیں۔فرسٹ بھی آجاتے ہیں۔اب یہ جولڑ کے آٹھ فرسٹ آئے ہیں۔ہم نہیں کہہ سکتے کہ ان میں سے کوئی Genius نکلے گا یا نہیں۔ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا کرے سارے ہی Genius نکلیں لیکن ابھی ہم کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن جو فرسٹ ڈویژن ، اچھی فرسٹ ڈویژن لینے والے لڑکے ہیں۔ان کو جہاں تک ممکن ہو جماعت آگے پڑھائے یعنی اچھی فرسٹ ڈویژن لینے والے لڑکوں کو