خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 414
خطابات ناصر جلد دوم ۴۱۴ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء رکھا اور ۱۹۷۶ء میں میں نے جا کے اُس کا افتتاح کیا اور اب پچھلے ہفتے ایک بہت بڑی عمارت چار کنال ناروے کے شہر اوسلو کے وسط میں بہت عمدہ علاقے میں تین منزلہ عمارت ہے (اور انہوں نے لکھا ہے کہ ہماری جماعت کی ضرورتیں پوری کر کے دو خاندانوں کے رہنے کی رہائش یعنی دو کوارٹر بھی نکل آئیں گے ) وہ خریدی گئی پندرہ لاکھ کرو نے ( یہ اُن کا سکہ ہے ) میں، بہت اچھی جگہ ہے عین اُس کے سامنے وہاں کے بادشاہ کا ایک پارک ہے۔بادشاہ کے نام پر موسوم۔اُس کے دوسری طرف بادشاہ کا محل بھی ہے لیکن بہر حال سامنے کھلا پارک ہے اُس کے سامنے سٹرک ہے۔سٹرک کے اس طرف وہ بڑا اچھا بنا ہوا مکان۔بڑی موٹی موٹی پتھر کی دیواریں سروے وغیرہ کروا کے انجینئر سے پھر وہ خریدا گیا۔یہ نئی جگہ مل گئی۔سپین میں جہاں بڑی مشکل پیدا ہو رہی تھی میں ۱۹۷۰ ء سے کوشش کر رہا تھا اور بڑی دعائیں کر رہا تھا آپ کو بھی شاید کئی دفعہ کہا۔اب اللہ تعالیٰ نے ایسا انتظام کیا کہ قرطبہ ۱۹۷۰ء کے میرے دورے پر جس نے مجھ پہ یہ اثر چھوڑا تھا کہ اچھے لوگ ہیں ملنسار ہیں مسلمان سے تعصب نہیں رکھتے۔ہمیں دیکھ کے آجاتے تھے۔بڑے پیار سے باتیں کرتے تھے۔وہاں سے قریباً چوبیس میل پر ایک چھوٹے سے گاؤں میں سات آٹھ ہزار پاؤنڈ پر وہ زمین مل گئی ہے اچھی خاصی بڑی، اس طرح ہے۔تھوڑا ساڑتا بھی ہے۔بڑی سٹرک سے ایک چھوٹی سٹرک سے نکلتی ہے وہاں سے ایک فرلانگ کے اوپر سٹرک تک یہ زمین ملتی ہے پانی ساتھ ہے بجلی کا کھمبا ساتھ جا رہا ہے بہت اچھی جگہ ہے اور سب سے زیادہ اہم خوشخبری کی بات یہ ہے کہ وہاں کے لوگوں نے ہمیں اجازت دے دی ہے کہ بڑی خوشی سے یہاں مشن ہاؤس اور مسجد کو تعمیر کریں۔یہ بڑا متعصب کیتھولک ملک رہا ہے اب تو اللہ تعالیٰ نے وہاں یہ تبدیلی پیدا کی۔عظیم انقلاب میں سمجھتا ہوں خدا تعالیٰ کے فرشتوں نے اُس ملک میں پیدا کیا ہے کہ وہ سہولت ہو گئی۔باقی رہ گئی ہمارے پروگرام کے مطابق اور آپ کی اور میری خواہشوں کے مطابق ایک فرانس میں زمین ملنی چاہئے ایک اٹلی میں۔فرانس کی زمین کے لئے میں نے ایک شخص کو جو جنیوا میں رہتے ہیں مقرر کیا تھا۔انہوں نے تین چار ٹکڑے دیکھ لئے ہیں اور مجھے اُمید ہے کہ اگلے تین چار مہینوں کے اندر اسی طرح آٹھ دس ہزار میں جو بہت سستی قیمت ہے آٹھ دس ہزار پاؤنڈ کوئی قیمت نہیں ہے۔صد سالہ جو بلی