خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 413
خطابات ناصر جلد دوم ۴۱۳ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۹ء اسی منصوبہ کے ماتحت گزشتہ برس عالمی کسر صلیب کا نفرس لندن میں منعقد کی گئی جس کے او پر میرے لڑکے انس نے اسی جلسہ سالانہ میں ) تقریر بھی کی ہے جنہوں نے سنی ہوگی اُن کو پتہ لگا ہوگا کہ کس قدر وسیع اثرات کی وہ حامل بنی۔اور اسی طرح لندن مشن میں اس منصوبہ کے خرچ پر کتاب Truth about the Crucification صلیب مسیح کی حقیقت اور صداقت اس واقعہ میں کیا ہے چھپی, کانفرنس میں جو پیپر پڑھے گئے تھے وہ کتابی شکل میں شائع ہوئے اور ساری دنیا میں وہ پھیلے اور دوسری کتاب Essence of Islam حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کے اقتباسات کا چار مضامین پر ( جیسا کہ میں نے بتایا ہے ) ترجمہ اسی فنڈ سے شائع ہوا ہے اور بہت ساری رقم واپس بھی آگئی ہے۔وہ جماعتوں نے خرید لی ہے وہاں کی۔اسی طرح اس فنڈ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب ”اسلامی اصول کی فلاسفی“ اس کا جو پہلے ترجمہ تھا اُس میں بعض نقائص تھے پھر میں نے محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب سے کہا کہ آپ مہربانی فرما کے اس کا از سر نو ترجمہ کریں۔پچھلے سال اُن کو کہا تھا۔وہ ترجمہ بھی ہو گیا ہے اور پچاس ہزار نسخے چھپ کے اور قریباً ساری پہنچ گئی ہوگئی۔بہر حال چھپ چکی ہے وہ پہلے خیال تھا کہ اس اسلامی اصول کی فلاسفی کی قیمت ہوگی قریباً آٹھ روپے۔پہلے یہ بھی ایک بات تھی کہ اس کا نام غلط لکھا گیا تھا یعنی Teaching of Islam۔اصل میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو اس کا نام رکھا ہے The philosophy of The Teachings of Islam اب اس نام کے ساتھ یہ ترجمہ آ گیا ہے Revised translation لیکن جب پچاس ہزار کا ہم۔آرڈر دیا تو جو قیمت انہوں نے بل بھیجا اُس کے لحاظ سے وہ ۲۳ Penny جس کا مطلب یہ قریب پانچ روپے کی وہ کتاب پڑی اور ان لوگوں کے لئے جہاں وہ زیادہ تر تقسیم ہونی چاہیے بہت ہی سستی ہے۔بلکہ بعض لوگ شاید کہیں کہ ضرورت سے زیادہ سنتی ہے۔پھر ایک اور خوشی کی بات ہے ہمیں ایک نیا پھل بہت ہی میٹھا یہ ملا کہ تین ملک ہیں یورپ کے ڈنمارک سویڈن اور ناروے بہر حال وہ کچھ ڈنمارک میں مسجد پہلے بن گئی ۱۹۶۷ء میں۔میں نے اُس کا افتتاح کیا۔سویڈن میں گوٹن برگ میں مسجد مشن ہاؤس بنا۔۱۹۷۵ء میں میں نے سنگ بنیاد