خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 375 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 375

خطابات ناصر جلد دوم ۳۷۵ اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۸ء کرے قرآن کریم نے صاف کہا ہے کہ شرک کو خدا کسی صورت میں پسند نہیں کرتا۔تو شرک مٹانے کے لئے عیسائی دنیا سے وہ کام تو اس شخص نے کر دیا جو کہتا ہے کہ میں مہدی موعود کی حیثیت میں۔موعود جس کا وعدہ دیا گیا تھا وہی ہوں جو آ گیا۔تو وہ مہدی تو آ گیا اور اس نے جو ایک کام کرنا تھا وہ بھی کر دیا اور جو آنے والے مسیح کا ہم سوچ سکتے ہیں عقلاً کہ اس کو یہ کام کرنا تھا وہ بھی اس نے کر دیا۔اب کیا کرنے آئیں گے حضرت مسیح اپنے پرانے جسم کے ساتھ یہاں۔اتنا کیا کہ کل میں نے کچھ مختصر بتایا تھا کہ اب میں انہی کی ایک دو باتیں بتا دیتا ہوں مثلاً تو رات ہے اس میں اتنی تحریف ہو چکی ہے۔انسانی ہاتھ نے اس کو اتنا بگاڑا ہے کہ اس کی کوئی حیثیت قابل قبول ہونے کی مقبولیت کی کہ ہم اس کو مان لیں اور اس سے فائدہ اُٹھا ئیں باقی نہیں چھوڑی۔ایک دفعہ ایک یہاں پادری آئے تھے۔یہاں کے باہر کے تھے یورپ یا امریکہ کے لیکن یہاں کے مشن میں کام کرتے تھے۔مجھے ملنے کے لئے آئے شروع خلافت میں۔میرے ساتھ باتیں کرتے رہے۔دو سال کے بعد انگلستان سے ہمارے ایک احمدی آئے۔وہ اسی جگہ کے رہنے والے تھے جہاں وہ پادری کام کر رہے تھے۔ان کو میں نے کہا تم اپنے قصبے میں جاؤ گے۔تو ان کو ضرور ملنا اور ان سے دو باتیں کہنا یا سوال دو پوچھنا۔ایک کہنے والا ہے ایک پوچھنے والا ہے۔میں نے کہا ایک تو یہ کہنا وہ Seventh day adventist کہ قریباً سوا سو ڈیڑھ سو سال سے انتظار کر رہے ہیں کہ حضرت مسیح آسمانوں سے نازل ہوئے کہ ہوئے اور ہو گیا ہے اس کو سوا سو ڈیڑھ سوسال میں نے کہا ان کو کہنا تم اتنے لمبے عرصہ سے انتظار کر رہے ہو آ نے والا آ چکا۔قیامت تک انتظار کرتے رہو کسی اور نے نہیں آنا۔( نعرے) انسان کا دل تو خدا تعالیٰ کا فضل ہی بدلتا ہے۔میں بہت دفعہ گیا باہر اور درجنوں پر لیس کا نفرنسز کر چکا ہوں۔میں نے ان کو کہتا تھا کہ دیکھو تم کہتے ہو ہم بڑے ترقی کر گئے۔تمہارے سارے اٹیم بم اور ہائیڈ روجن بم اور اس دفعہ میں نے کہا اس سے بھی خطرناک اور مہلک تم نے ہتھیار بنالئے ہیں سارے مل کے ایک انسان کا دل نہیں بدل سکتے۔تو کتنی طاقت تھی اس عظیم انسان میں جس نے عرب جیسے ملک میں چند سالوں کے اندر ساری قوم کے دل بدل دیئے۔خاتم الانبیاء زندہ باد۔(اس موقع پر خاتم الانبیاء زندہ باد کے فلک شگاف نعروں۔