خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 367 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 367

خطابات ناصر جلد دوم اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۸ء ان کے تابع ہیں۔وہ ان سے بڑے ہیں۔لان باطنه باطن، محمدعلیه السلام (شرح فصوص الحکم صفحه ۳۵ طبع بمطبعة اليمنية بمصر ) کیونکہ مہدی کا باطن ان کی جو روح ہے وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے باطن کے ساتھ ملتی۔یعنی کوئی فرق نہیں ہے۔یعنی اس میں بتایا گیا ہے کہ آنے والا مہدی فنافی محمد کے اعلیٰ ترین مقام پر فائز ہوگا۔پھر مؤرخین میں نے لئے۔ان کی جب کتابوں کو دیکھا تو جو بڑے مؤرخ ہیں لکھنے والے تاریخ ان کی کتابوں میں مہدی کے آنے کا ذکر۔پھر میں نے شیعہ بزرگ لئے تو ان کی کتابیں تو بھری ہوئی ہیں اس سے۔اس کثرت کے ساتھ یا اس وسعت کے باوجود کہ قرآن کریم نے ایک آخری زمانہ کا ذکر کیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قرآن کریم نے وہ جن چھوٹی چند ایک میں نے علامتیں جو قرآن کریم میں ہیں جو پیشگوئیاں بیان کی ہیں ان کا ذکر کیا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت میں پیدا ہونے والا مہدی موعود آخری زمانہ میں پیدا ہوگا اور وہ ساری جو قرآن کریم کی علامات ہیں ان کے متعلق بغیر کسی اختلاف کے سب کا یہی کہنا ہے کہ یہ آخری زمانہ میں ظاہر ہوں گی اور ان کا کیا کہنا خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت نے ثابت کیا ہے کہ وہ آخری زمانہ میں ظاہر ہوئیں اور اس سے بڑی شہادت کوئی ہو نہیں سکتی جو خدا تعالیٰ کی شہادت ہے لیکن یہ تازہ نہیں۔یہ دیر سے ہی چند ایک بیچ میں ایسے آدمی پیدا ہوتے رہے ہیں امت محمدیہ میں جو یہ کہتے رہے ہیں کہ کسی مہدی نے آنا ہی نہیں صدیوں پہلے آج سے ہوتے رہے ہیں یہ جو وسوسہ ہے کہ آنا ہی نہیں کسی مہدی معہود نے ، اس سلسلہ میں چند ارشادات نبوی آپ سن لیں اور بعض دوسروں کے قول بھی۔ینابیع المودہ اہل التشیع کی ایک مشہور کتاب ہے۔خواجہ کلاں اس کے لکھنے والے ہیں۔اس میں ہے صفحہ ۱۰۸ پر حاشیہ میں ہے قال من انكر خروج المهدى فقد كَفَرَ بما انزل على محمد (ينابيع المودة جزء الثالث صفحہ ۱۶۲،۱۰۸) کہ جس شخص نے مہدی کے خروج کا ، اس کے مبعوث ہونے کا ، اس کے آنے کا انکار کیا تو جو خدا تعالیٰ کی وحی سے خبر دی گئی تھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کہ وہ آئے گا فقد کفر اس نے اس کا