خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 280 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 280

خطابات ناصر جلد دوم ۲۸۰ اختتامی خطاب ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء ہے مثلا لنگڑا آم ہے ایک ہی باغ میں ہیں لنگڑے لگے ہوئے ہیں ہر ایک کے اندر انفرادیت ہمیں نظر آتی ہے یہ خدا تعالیٰ کی شان ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کشــرت شـاں گواه وحدت او ( در مشین فارسی صفحہ ۲) کہ ان چیزوں کی کثرت خدا تعالیٰ کی واحدانیت پر دلیل بنتی ہے۔تو دس آم ہیں لنگڑے کے، تو دس مختلف ہیں کسی کا سائز چھوٹا ہے کسی کا بڑا کسی کے مزے میں فرق، کسی کے ہفتوں اور دنوں کا ہی ہو اور ان کے پھل لانے ، پھل کے پکنے میں فرق کسی کے اوپر ، کیڑے حملہ کر رہے ہیں۔ساتھ کا درخت ہے اس کے اوپر کیڑے حملہ نہیں کر رہے۔خدا تعالیٰ تو غیر محدود طاقتوں والا ہے اس کی ربوبیت جو ہے وہ افلاک سے زمین تک اپنا کام کر رہی ہے اور انسان پر بھی کر رہی ہے اور خدا تعالیٰ کی صفات کے جلووں میں تضاد ہمیں کبھی نظر نہیں آتا۔اور اس لئے یہ جو جلوے ربوبیت کے ہیں سارے جلوے شروع سے آخر تک ان کے اندر ایک اتصال ہے اور ان کے اندر ایک وحدت ہے اور ان کے اندر ایک حسن ہے اور یہ ان کو اس ایک طرح پر دیا گیا جس طرح موتی لڑی میں پروئے جاتے ہیں یعنی ہر چیز جو ہے اور پھر خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں ہمیں یہ بتایا کہ بنیادی طور پر کائنات کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ایک انسان جو کائنات کا مخدوم ہے اور ایک انسان کے علاوہ ساری کائنات جو انسان کی خادم ہے ، یہ رشتہ ، یتعلق قائم کیا ہے خدا تعالیٰ کی ربوبیت نے ، اگر خدا تعالیٰ کی ایک جیسی یہ صفت کے جلوے یعنی جلووں میں تو اختلاف ہے کسی کو کچھ بنادیا لیکن ربوبیت کی صفت کا ئنات میں جلوہ گر نہ ہوتی تو یہ ساری کائنات جو ہزارہا کیا، کروڑہا گیا، اربوں کیا، غیر محدود، نامعلوم افراد پر مشتمل ہے، اجزا پر مشتمل ہے ان کا آپس کا یہ تعلق نہ ہوتا۔مثلاً جمادات ہیں یہ پتھر اور یہ مٹی کے ذرے وغیرہ۔انسان بھی اور درخت بھی اپنی غذا ان سے لے رہے ہیں۔حالانکہ درختوں کی زندگی اور قسم کی ہے اور جمادات کی زندگی اور قسم کی ، وہ وہی خدا تعالیٰ کی ربوبیت میں جا کے سارے وہ اکٹھے ہو جاتے ہیں۔اور ایک سلسلے میں ان کو باندھا ہوا ہے، ویسے نہیں ہیں جس طرح ہوا میں ذرے پھر رہے ہوں ہمارے نزدیک ہوا میں جو ذرے ہیں ، خدا تعالیٰ کے نزدیک تو وہ بھی بندھے ہوئے ہیں۔تو ایک طرف درخت جو ہیں نباتات جو ہیں وہ جمادات کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں۔دوسری طرف انسان جو ہیں وہ بھی جمادات سے بندھا ہوا ہے کیونکہ ہماری صحت کے لئے جس