خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 252 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 252

خطابات ناصر جلد دوم ۲۵۲ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۷ء ملک میں مسلمان بنا چکے ہیں۔وہ تو بیچارہ اس طرح ہو گیا جس طرح کسی پہ بجلی گری ہو بالکل زرد اور منہ اس کا سرخ، بولا نہیں۔پھر میرے دل میں رحم پیدا ہوا کوئی پندرہ بیس منٹ کے بعد اسے کہا کہ تم نے مجھ میں دلچسپی لینی چھوڑ دی، میری دلچسپی تو تمہارے اندر قائم ہے اور کوئی سوال کرو۔تو اس نے کیا سوال کرنا تھا پھر۔لیکن کتابیں پھر خرید کے لے کے گیا اپنے پیسے خرچ کر کے۔قرآن کریم ڈچ زبان میں اور دوسری کتابیں۔تو وہاں ( درست ہے کہ ) ابھی سر گنے کا وقت نہیں لیکن یہ دیکھیں خدا کی شان کہ ڈنمارک میں چند احمدی ہوئے ان میں سے ایک وہ بھی ہوا۔جس کے دل میں قرآن کریم کی عظمت اس طرح گھر کر گئی کہ بڑے تھوڑے زمانہ میں اس نے قرآن کریم کا (عیسائی بڑا غالی قسم کا ، کہتے تھے کمیونسٹ تو واللہ اعلم ، مجھے تو نہیں پتا ذاتی طور پر وہاں بیٹھے بھی ہیں شاید بعض ان میں سے بتائیں۔لیکن بڑا غالی قسم کا غیر مسلم سمجھ لیں۔آپ چند سال کے اندر جہاں سے بھی قرآن مجید کا علم سیکھ سکتے تھے انہوں نے سیکھا اور اپنی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ کر دیا۔ڈینش زبان میں اور وہ چھپ گیا اور ہم سے مشورے کے بعد ہی وہ دیا گیا ایک کمپنی کو ، اور انہوں نے چھاپا اور ہزاروں کی تعداد میں۔پہلا ترجمہ تھا بڑا مقبول ہوا۔یہ انقلاب ہے گویا کوئی معمولی بات تو نہیں ہے ایک اٹالین جو جرمنی میں رہتے تھے کیو سی بڑا پڑھا لکھا آدمی ، یہ بھی پڑھے لکھے ہیں۔ان کے دل میں ایسی محبت پیدا ہوئی کہ احمدی مسلمان ہونے کے بعد انہوں نے قرآن کریم کا مطالعہ کیا اور اسپرانتو ایک زبان ہے کوئی دو گلی سی۔کئی زبانوں کا مجموعہ بنا کے تو وہ یو۔این۔او (U۔N۔O) کی طرز پر زبان ہے کہ سارے ملکوں کی زبانوں کے الفاظ اس کے اندر آجائیں اسپرانتو زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ انہوں نے شائع کر دیا تیار کر کے۔کوئی یہ کہے مجھے کہ ڈنمارک میں تو آپ نے بڑے تھوڑے احمدی مسلمان بنائے ہیں اس واسطے آپ کامیاب نہیں ، میں اس کو کہوں گا کہ پہلے وہ ہمارا پہلا پھل، پہلی کوشش کا نتیجہ ایک قرآن کریم کا ترجمہ کرنے والا انسان مل جانا اگر وہ اکیلا بھی ہوتا تب بھی ہم کامیاب تھے۔پھر یہ تبدیلی وہاں کہ جب میں وہاں گیا ڈنمارک کی مسجد کا افتتاح کیا تو وہاں اخباروں میں افتتاح کے موقع پر پریس کانفرنس، عیسائی ملے ان کے ساتھ باتیں اور اتنا اثر قرآن کریم کا اَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللهِ اَحَدًا (السجن : ۱۹) کی میں نے ان کو بتائی تفسیر عظیم اعلان ہے ہم بھول جائیں تو ہماری بدقسمتی