خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 137 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 137

خطابات ناصر جلد دوم ۱۳۷ اختتامی خطاب ۲۸ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء جو اس کو برائی کی طرف لے جاتا ہے وہاں اس کو نفس تو امہ بھی عطا ہوا ہے جب انسان غلطی کرتا ہے تو وہ احساس دلاتا ہے کہ اے انسان! تجھے اس غرض کے لئے پیدا نہیں کیا گیا تھا تجھے با اخلاق انسان بننے کے لئے پیدا کیا گیا تھا۔اخلاق کو دو قسموں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔یہ ایک پرانا محاورہ ہے ایک کو ہم اسلامی آداب کہتے ہیں اور ایک کو ہم اسلامی اخلاق کہتے ہیں۔مثلاً اگر آداب کو لیں تو اس کا مقصد یہ ہے کہ وحشی انسان کو جس نے اپنے طبعی قومی کے غلط استعمال کے نتیجہ میں اس مقصد سے دور لے جانے کی سعی کی تھی جس کے لئے وہ پیدا کیا گیا ہے اس وحشت کے مقام سے اٹھا کر اسے انسان بنانا چاہئے یہ ترقی کا پہلا قدم ہے اور وحشی انسان کو حقیقی انسان، انسانیت کے لحاظ سے بنانے کے لئے اسلام نے آداب سکھائے ہیں اور ایک دو نہیں سکھائے بلکہ ہزاروں آداب سکھائے ہیں۔ان کی چند مثالیں میں اس وقت دوں گا۔مثلا کھانا ہے کتا بھی کھاتا ہے۔جن لوگوں نے پالتو کتے رکھے ہوئے ہیں وہ جانتے ہیں کہ ان کے سامنے پرات میں کھانا رکھ دیا جاتا ہے۔کتا اپنے سامنے سے نہیں کھا تا بلکہ وہ کبھی ادھر منہ مار رہا ہوتا ہے اور کبھی ادھر منہ مار رہا ہوتا ہے اور کھائی جارہا ہوتا ہے۔اس کا مقصد صرف کھانا ہے اس کا مقصد ادب کے ساتھ کھانا نہیں ہے۔وہ اس کے لئے پیدا ہی نہیں کیا گیا ہے لیکن ایک انسان کا مقصد کتے کی طرح کھانا نہیں ہے انسان کو اس لئے پیدا کیا گیا ہے کہ وہ انسان بنے اس لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ہدایت فرمائی۔كُلْ بِيَمِيْنِكَ وَكُلْ مِمَّا يَلِیکَ (صحیح بخاری کتاب الاطعمة ) اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور رکابی کے سامنے والے حصے سے کھاؤ۔اب بد قسمتی ہے کہ جس امت کو اس کے ہادی نے اتنی تفصیل میں جا کر وحشی سے انسان بنانے کی کوشش کی تھی انہوں نے مغرب کی نقل میں بائیں ہاتھ سے کھانا شروع کر دیا کیونکہ بائیں ہاتھ سے کھانے والے ان علاقوں میں حاکم رہے۔حالانکہ سارا مغرب بھی بائیں ہاتھ سے کھانا نہیں کھاتا مثلاً امریکن ہیں وہ عموم بائیں ہاتھ سے نہیں کھاتے بلکہ دائیں ہاتھ سے کھاتے ہیں مگر یورپین لوگ سُستی کے نتیجہ میں کہ جی ہم نے چھری اور کانٹے سے کھانا ہے اور چھری کا استعمال زیادہ اچھا ہے اور یہ دائیں ہاتھ سے ہو سکتا ہے بائیں ہاتھ سے نہیں ہوسکتا۔اس لئے بوٹی یا تر کاری یا کوئی اور چیز کاٹنے کے لئے دائیں ہاتھ میں چھری پکڑ لو اور بائیں ہاتھ میں کانٹا پکڑ لو اور بائیں ہاتھ سے کھالو لیکن امریکن عام طور پر ایسا نہیں کرتے۔یہ میرا مشاہدہ ہے میں اپنے مشاہدہ کی بناء پر