خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 543
خطابات ناصر جلد دوم ۵۴۳ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء اور بے عقلی والا کام کسی اور کو کر نے بھی نہیں دینا۔یہ وڈیو بھی جو دیکھیں آرام سے۔دل آزاری کے بغیر۔بعض چیزوں کی الرجی بھی ہوتی ہے نا۔مثلاً کسی کو ہو ممکن ہے کہ احمدیوں کے وڈیو دیکھ کے مجھے الرجی ہو جاتی ہے۔ہمارے گھر کا ہی ایک بچہ ہے۔اس کو کہو تجھے کیلا کھلا دیں گے تو وہ رو پڑتا ہے اور معافی مانگ لیتا ہے فوراً اور کہتا ہے کہ آئندہ میں ایسا نہیں کروں گا، مجھے کیلا نہ کھلائیں۔کیلے کی الرجی ہے اس کو۔تو بہت ساروں کو ممکن ہے ہماری وڈیو کے بھی الرجی ہو تو ان کے سامنے نہ لائیں اس کو۔خواہ مخواہ دوسرے کو دکھ تو نہیں دینا ہم نے لیکن جن کو الرجی نہیں ان کو دکھائیں۔ان کا تو یہ حق ہے وہ حق انہیں ملنا چاہئے۔فرانس اور اٹلی اور جنوبی امریکہ میں مساجد کے منصوبے جو ہیں یہ تیار ہو رہے ہیں اور بڑی جلدی انشاء اللہ اللہ فضل کرے گا، ان کے نتائج نکل آئیں گے۔اور دروازہ کھل جائے گا جنوبی امریکہ میں جانے کا اور سپین میں ترجمہ ہو جائے گا۔تو وہ علاقے یا سپینش زبان جانتے ہیں یا Portuguese اور Portuguese اور سپینش زبانیں آپس میں بڑی ملتی ہیں۔بلکہ اگر سپینش زبان میں کوئی شخص بات کر رہا ہو تو پر تگال کا رہنے والا اچھی طرح سمجھ لیتا ہے اسے۔یورو با زبان میں بھی ترجمہ ہو گیا نائیجیریا میں۔بھارت میں بھی ترقی ہو رہی ہے۔گورمکھی ترجمہ چھپ رہا ہے انشاء اللہ جلد ہی۔ایک بڑی ضروری چیز۔فولڈر۔پچھلے سال اللہ تعالیٰ نے دو تین چیزیں جو مجھے عنایت کیں ان میں یہ فولڈر کا تصور بھی تھا فولڈر کا مطلب یہ ہے کہ پہلا تعارف اسلام سے۔اسلام کیا ہے؟ صرف دو ورقہ لیکن اس کو چار ورقے بنا کے فولڈر کرتے ہیں۔وہ پھر چھوٹا کر دیتے ہیں۔پٹی لمبی اور بالکل سادہ الفاظ میں بنایا جائے۔مثلا اسلام تو حید کا مذہب ہے، ایک اللہ پر ایمان لانا (۲) اسلام امن کا مذہب ہے ، فساد کو پسند نہیں کرنا (۳) اسلام بے لوث خدمت کا مذہب ہے، کہتا ہے کہ ہر دوسرے کا دکھ دور کرنے کی کوشش کرو۔موٹی موٹی باتیں، پہلا تعارف تو یہی ہوگا نا۔جب وہ قریب آئیں گے پھر وہ گہرائیوں میں بھی جائیں گے۔مسلمان ہونے کے بعد۔اتنا اس کا اثر ہوا۔(ابھی پچھلے سال میں نے یہ سکیم دی تھی ) بعض جگہ ایک چھوٹے سے علاقے میں رومانش زبان بولی جاتی ہے۔سوئٹزر لینڈ کی پہاڑیوں پر گھر رہتے ہیں یعنی