خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 538
خطابات ناصر جلد دوم ۵۳۸ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء نے دی ہے۔ساری چیز میں ملتی تو اسی سے ہیں۔بہر حال میرا یہ عزم ہے کہ یہ جلد سے جلد دنیا کے ہاتھ میں پہنچا دیا جائے۔ان تین زبانوں کے بعد پھر روسی زبان اور چینی زبان رہ جاتی ہے اگر ان دوزبانوں میں تفسیری نوٹوں کے ساتھ قرآن کریم پہنچا دیں تو دنیا کی آبادی کا میرا خیال ہے کہ کوئی نوے فیصد ہوگا جن کے ہاتھ میں یہ قرآن کریم پہنچ جائے گا۔اور قرآن کریم واقعہ میں عظیم کتاب ہے۔آپ میں سے بھی بعض سستی کرتے ہیں۔بعض تو ابھی پرانے جو ہیں ان کو بس ناظرہ آتا ہے یا تھوڑا سا ترجمے سے پڑھ جاتے ہیں لیکن ہر عمر میں آپ پنے علم قرآنی میں زیادتی کر سکتے ہیں۔اس واسطے کریں زیادتی۔پڑھتے رہا کریں، غور کیا مثلاً میں نے فارسی کہیں نہیں پڑھی۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی فارسی در مشین سے فارسی پڑھ لی اور اللہ تعالیٰ فضل کرنے والا ہے اور بہت کچھ دے دیتا ہے اپنے پاس سے جس کا وہم و گمان بھی نہیں ہوتا۔ناروے میں مشن ہاؤس بن گیا تو سیکنڈے نیوین کنٹریز (Countries) میں صرف چھوٹا سا ملک فن لینڈ رہ گیا۔وہ بھی ہو جائے گا۔یہ بہت بڑی عمارت ہماری ضروریات کو پورا کرنے والی اور دنیا کے دانت ہیں اس پر ہماری نگاہیں آسمان پر۔( یہ میں 'صد سالہ اور تحریک جدید کو قریب ملا کے ہی ذکر کروں گا۔) انگلستان میں پانچ جگہ (اب میرے خیال میں چھ جگہ ہو گئی ہیں ) نئی عمارتیں نماز پڑھنے کے لئے اور درس دینے کے لئے اور قرآن سیکھنے کے لئے اور بچوں کی تربیت کے لئے خریدی جا چکی ہیں اور ان سب کو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے اتنے فضلوں کو دیکھ کر ڈھیر پڑا ہوا ہے تمہارے سامنے فضلوں کا پھر بعض دفعہ بعض آدمی (سارے نہیں ، اِکا دُکا ایسا ہوتا ہے جو ) ان کے اوپرلڑ نا شروع کر دیتے ہیں تو جس نے اتنا کچھ دیا ہے وہ تمہیں بھی دے گا اگر تم عاجزانہ اس کے حضور جھکو گے اس کے دین میں حرج نہ پیدا کرو۔یتعلیمی منصوبہ کے متعلق میں کچھ کہہ چکا ہوں۔اس وقت اتنا کافی ہے۔ہاں یہ ہمارا ملاپ باہمی جو ہے وہ اب زیادہ ہو جانا چاہئے۔ایک وقت میں مشکل تھا۔ایک