خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 536
خطابات ناصر جلد دوم ۵۳۶ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۱ء یہاں موجود ہوں تمہارے سارے مسائل کو حل کرنے کے لئے اور مثالیں دے کہ ان کو قائل کرتا ہوں کہ ہاں اسلام کے پاس ہمارے مسائل کے حل کرنے کے سامان پیدا ہوں۔انگریزی میں اور دوسری زبانوں میں یہ شائع ہورہا ہے اور منصوبہ بہت تیز ہورہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات کی ایک کتاب ہے سید میر داؤ د احمد صاحب رضی اللہ عنہ نے وہ اکٹھے کئے تھے۔اس کا نصف سے کچھ زیادہ غالباً Essence of Islam کے نام سے ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباس وہاں شائع کر رہے ہیں تو وہ والیومز (Volumes) چھپ چکی ہیں۔The Philosophy of the Teachings of Islam اب پھر دوبارہ چھپ گئی۔فرانسیسی زبان میں ہمارا لٹریچر بہت کم تھا اور فرانسیسی علاقوں میں ہمارا نفوذ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔اس واسطے یہ تضاد پیدا ہو گیا تھا۔مانگ میں اور منڈی میں یعنی مطالبہ زیادہ کا تھا اور بہت کم لٹریچر تھا۔اس لئے جو پہلی کتاب ہم شائع کر سکے اور وہ اپنے اندر بھی بڑا اثر رکھنے والی ہے وہ شائع ہو چکی اور وہ ہے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کا دیباچہ تفسیر القرآن۔اس میں دو بڑے مضمون ہیں ایک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نہایت حسین سیرت جو پڑھنے والے پر اثر کرتی ہے اور دوسرے موازنہ مذاہب، خصوصاً عیسائیت کا اسلام سے موازنہ اور اتنا مدلل ہے کہ وہ ضد تو کر سکتے ہیں مگر جواب نہیں دے سکتے۔اس واسطے اس دیباچہ کا انگریزی میں انٹروڈکشن ٹو دی سٹڈی آف دا ہولی قرآن Introduction to the study of the Holy Quran کے نام سے آیا فرانسیسی زبان میں Saint Quran کے نام سے چھپ چکا اور اس کا فائدہ بہت ہوا ہے کیونکہ نائیجیریا کی سرحدوں کے اوپر جو چھوٹے چھوٹے ملک ہیں بعض وہ فرانسیسی بولنے والے ہیں۔ٹو گولینڈ ہے، بین ہے۔نیچر (Niger) ہے چاڈ (Chad) ہے (جس کی خبریں آجکل بہت آرہی ہیں ہمارے ریڈیو میں )۔تو یہ سارے فرانسیسی بولنے والے ہیں اور وہاں خدا تعالیٰ نے بغیر مشنری کے ہمارا مشن قائم کر دیا اور جماعت بن گئی۔پچھلے سال میں گیا ہوں۔مجھے وہ کہہ رہے تھے کہ ہمیں کتابیں دیں فرانس میں۔ان کو کہا تھا انتظار کرو، کتابیں مل جائیں گی اب اللہ تعالیٰ نے فضل کیا یہ انٹروڈکشن (Introduction) دیباچہ قرآن چھپ کے ان کے ہاتھوں میں پہنچ چکا ہے اور جو بڑے بڑے سکالرز وہاں کے ہیں ان کو جب دیا جاتا ہے تو وہ اگر مسلمان ہوں تو