خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 453 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 453

خطابات ناصر جلد دوم ۴۵۳ اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء تو بہ اور استغفار قبول بھی ہوئی ہے یا نہیں اور بے چینی میں ان کے اوقات گزر رہے ہوتے ہیں آسمان کے فرشتے نازل ہوتے ہیں اور کہتے ہیں لَا تَحْزَنُوا غم نہ کرو خدا نے تمہیں معاف کر دیا۔آسمانی نشانوں کے ساتھ وہ ان کی پاکیزگی کو ظاہر کرتا ہے اس نے قرآن کریم کی عظمت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جلال کو ثابت کرنے کے لئے قرآن کریم میں یہ اعلان کیا تھا لا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة) :۸۰) که قرآن کریم کا فہم وہی شخص حاصل کر سکتا ہے جو پاک اور مطہر ہو کیونکہ یہ پاک کا کلام ہے اور پاک کے سینے میں ہی یہ نور پیدا کر سکتا ہے۔تو جو اس کے نیک بندے ہیں ان کو وہ قرآن کریم کے مطابق سکھاتا ہے لیکن نیک بندے اور نیک بندے میں فرق ہے ناں ان کو جو سکھاتا ہے یہ تو تسلی ان کو ہو جاتی ہے کہ خدا کا پیار ہمیں حاصل ہو گیا لیکن یہ ان کو شوق نہیں ہوتا کہ یہ کہیں کہ ہم ساتویں آسمان پر پہنچ گئے جو ملتا ہے اس پر وہ خوش ، جتنا ملتا ہے اس پر خدا تعالیٰ کے شکر گزار بندے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہم سب کو اپنا شکر گزار بندہ بنائے رکھے اور اپنی رحمتوں سے ہمیں ہمیشہ نواز تار ہے۔اب میں اس مضمون کو اسی پر ختم کرتا ہوں اور آخر میں دعا سے قبل ، دعا ہماری دوطریقوں یہ ہے کچھ میں دوستوں سے کہتا ہوں کہ ان باتوں کے لئے دعا کریں پھر ہم ہاتھ اٹھا کے دعا کرتے ہیں ان پر دو قسم کی دعاؤں سے قبل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس پڑھ کے سنانا چاہتا ہوں۔حضور فرماتے ہیں:۔"خدا تعالیٰ نے اس گروہ کو، ( گروہ سے مراد جماعت احمد یہ ہے ) خدا تعالیٰ نے اس گروہ کو اپنا جلال ظاہر کرنے کے لئے اور اپنی قدرت دکھانے کے لئے پیدا کرنا اور پھر ترقی دینا چاہا ہے تا دنیا میں محبت الہی اور توبتہ النصوح اور پاکیزگی اور حقیقی نیکی اور امن اور صلاحیت اور بنی نوع انسان کی ہمدردی کو پھیلا دے۔سو یہ گروہ اس کا وہ خالص گروہ ہوگا اور وہ انہیں آپ اپنی روح سے قوت دے گا اور انہیں گندی زیست سے صاف کرے گا اور ان کی زندگی میں ایک پاک تبدیلی بخشے گا۔وہ جیسا کہ اس نے اپنی پانچ پیشن گوئیوں میں وعدہ فرمایا ہے۔وعدہ فرمایا ہے اس گروہ کو بہت بڑھائے گا اور ہزار ہا صادقین کو اس میں داخل کرے گا وہ خود اس کی آبپاشی کرے گا اور اس کو