خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 362 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 362

خطابات ناصر جلد دوم ۳۶۲ اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۸ء جو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مولیٰ تھے ان سے۔حضرت عبداللہ سے حضرت حذیفہ سے۔حضرت ابو سعید خدری سے۔حضرت ثوبان سے۔حضرت سعید بن المسیب سے اور حضرت نعمان بن بشیر سے اور حضرت محمد بن علی سے اور حضرت ام سلمیٰ سے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے جنہوں نے بڑا علم پہنچایا خصوصاً عورتوں میں اور یہ سنیوں کی کتب حدیث میں روایتیں ہیں۔میں نے میں نے بتایا ہے کہ سارا اگر میں پڑھنا شروع کروں تو اس کے لئے بڑا وقت ہوگا۔میں نہ کے طور پر آپ کو بتا رہا ہوں۔اور اہل التشیع کی احادیث میں حضرت عبداللہ بن عباس سے اور حضرت ابوسعید خدری سے۔انہوں نے بھی کہا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور امام حسین رحمۃ اللہ علیہ سے اور بہت سارے بہت سے ہیں۔تو وہ ، وہ راوی آجاتے ہیں تو یہ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ ہیں۔جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے باتیں سنیں اور آگے لوگوں تک پہنچائیں۔اس کے بعد ہم خلفائے راشدین کو لیتے ہیں تو ہمیں ایسی حدیثیں ملتی ہیں کہ حضرت عمرؓ اور حضرت علی دونوں مل کے آنے والے مہدی کے متعلق گفتگو فرمارہے ہیں۔اسی طرح حضرت عثمان کے متعلق ہمیں پتہ لگتا ہے کہ آپ نے مہدی کے متعلق آپ سے جو مذکور با تیں ہیں، وہ مختلف کتب حدیث میں اور دوسری کتب میں پائی جاتی ہیں اور حضرت علی سے جو ہمارے چوتھے خلیفہ تھے ان سے تو بڑی کثرت سے روایات ہیں سنیوں کی کتب میں بھی اور غیر سنیوں کی کتب میں سے بھی۔اچھا وہ صحابہ میں سے حضرت جابر بن عبد اللہ ہیں۔اب ہم آجاتے ہیں قرآن کریم کی تفسیر کرنے والے۔قرآن کریم کی بہت سی پایہ کی ثقہ مشہور تفاسیر پائی جاتی ہیں اور ان میں سے جن کا میں نے انتخاب کیا ہے اس وقت وہ اٹھارہ تفاسیر ہیں۔قرآن کریم کی اٹھارہ پایہ کی تفاسیر میں آنے والے مہدی کا ذکر ہے یعنی ان کی صفات یہ ہوں گی اور انہوں نے آنا اس امت میں سے ہے وغیرہ وغیرہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا۔ابھی تو میں صرف یہ بتا رہا ہوں کہ کس طرح زمانے پر پھیلا ہوا ہے یہ علم کہ مہدی علیہ السلام نے امت محمدیہ میں پیدا ہونا ہے۔سب سے پہلے مشہور اورا کا بر مفسرین میں سے جو مجھے نظر آئے ، وہ حضرت سعید بن خبیر ہیں جن کو ۹۴ ہجری میں شہید کیا گیا تھا اور ان کا شمار بڑے اکا بر تابعین میں