خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 352 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 352

خطابات ناصر جلد دوم ۳۵۲ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء کیا ہے ان کی وجہ سے خدا تعالیٰ کے شکر میں گزاریں آخری تین مہینے یعنی چودھویں صدی کے آخری سال کے آخری تین مہینے ہم خدا تعالیٰ کی حمد اور ثناء میں گزاریں کہ اس نے ہمیں اس صدی میں پیدا کیا کہ جس صدی نے خدا تعالیٰ کے اتنے زبر دست نشان دیکھے اور جس سے خدا تعالیٰ کی وحدانیت ثابت ہوئی ایک طرف اور دوسری طرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت پر مہر لگی۔اور پھر ہم یکم تاریخ کو پندرھویں کی پندرھویں صدی کی ( چودھویں کے تو ہم نے تین مہینے خدا کی حمد میں گزارنے ہیں اور ساری دنیا میں ایسے منظم طریقے کے اوپر یہ کام کرنا ہے وہ سکیم جو ہے وہ بعد میں بیان کریں گے ہم ) لیکن یکم کو ، پندرھویں تاریخ کی کیم کو ہم ایک اور جشن منائیں گے اور وہ یہ کہ ایک اور سال گذر گیا جو چودھویں صدی کا آخری سال ہے اور ہم ایک اور سال اس صدی کے قریب ہو گئے جس کے متعلق کہا گیا ہے ہمارے نزدیک کہ اس صدی میں اسلام غالب آ جائے گا پھر اس کے بعد جو ہم نے صد سالہ جوبلی منانی ہے وہ تو ۱۹۸۹ء میں ہے اس کو تو ابھی دس سال ہیں نا۔تو اور قدم بیچ میں آئیں گے آہستہ آہستہ خدا تعالیٰ سکھاتا ہے وہ آ جائیں گے۔تو دوست یہ عہد کریں کہ ہم نے اپنی زندگیوں کو اس طرح گزارنا ہے ان بقیہ سالوں میں کہ وہ تین مہینے جن میں ہم خاص طور پر خدا تعالی کی حد اور شکر کر رہے ہوں گے کہ اس نے اتنے عظیم نشان ہمیں اس چودھویں صدی میں دکھائے ، ہماری اس حمد اور اس شکر کو اور اس تسبیح کو خدا تعالیٰ قبول کرے اور ہماری کمزوریوں غفلتوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے کہیں قبولیت کے اندر کوئی فرق نہ آئے۔اور اس عرصہ میں، آج صبح میں نے اپنی بہنوں کو یہ کہا ہے کہ بقیہ عرصہ جو ہے صد سالہ کا، یہ تواب کا ہے نا اس میں وہ شامل ہو جائیں گی لیکن اس کے بعد تو اور جو ہوگا کام وہ تو ہوگا ان کو میں نے اس واسطے آپ کو بتا رہا ہوں کہ بہر حال کوئی آپ کی بیوی ہے کوئی آپ کی ماں ہے کوئی آپ کی بہن کوئی آپ کی دوسری عزیز رشتہ دار یا دوست سے تعلق رکھنے والی عورت ہے، ان کو میں نے یہ کہا ہے کہ شیطان چور دروازے سے اندر داخل ہو کر ہماری زندگیوں میں بدعات کو قائم کرنا چاہتا ہے اور اس عرصے میں ہم اپنی زندگیوں کو کلیۂ بدعات سے پاک کر کے خالص اسلامی لباس اوڑھ لیں گی اور تا کہ ہم خدا کی نگاہ میں مقبول ہو جائیں وہ ذمہ داریاں وہ انشاء اللہ کوشش کریں گی آپ ان کا ہاتھ بٹائیں۔اور اس پر اور اس دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس رنگ میں ان تین مہینوں میں حمد اور شکر