خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 350 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 350

خطابات ناصر جلد دوم ۳۵۰ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء ایک حصہ خرچ ہوا ہے ابھی ایک حصہ محفوظ ہے جو خرچ ہوا ہے ہسپتالوں کی شکل میں خرچ ہوا ہے اس کی آمد میں نے بتایا ہے نا کتنی ہوتی ہے۔اور صد سالہ جو بلی کے متعلق میں بتا چکا ہوں لندن ، گوٹن برگ اور لندن کا نفرنس ” اور اب میں ایک آئندہ کی بات کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے جس صدی میں سے ہجری صدی میں سے ہم گذررہے ہیں قمری ہجری وہ ختم ہونے کو آئی ہے اور یہ صدی جو ہے جس کو چودھویں صدی کہا جاتا ہے یہ اپنے بعض پہلوؤں میں بڑی اہم ہے۔بہت اہم ہے اس میں ایک تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ پیشگوئیاں جو چودھویں صدی کے انسان پر بھی آپ کی صداقت کو روزِ روشن کی طرح عیاں کرنے والی تھیں وہ اس صدی میں پوری ہوئیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر سینکڑوں نہیں تو بیسیوں کی تعداد میں بڑی عظیم پیشگوئیاں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے قرآن کریم میں چودھویں صدی کے متعلق کی گئیں وہ اس صدی میں پوری ہو چکی ہیں۔انقلابی پیشگوئیاں انسانی زندگی کے مختلف پہلوؤں میں انقلاب عظیم بپا کرنے والی پیشگوئیاں ، وہ چودھویں صدی میں پوری ہوئیں اور سب سے بڑی پیشگوئی جو اس میں پوری ہوئی اس صدی میں وہ یہ ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے یہ اعلان کیا تھا اپنی بعثت کے وقت کہ خدا تعالیٰ نے جن کاموں کے متعلق جن مقاصد کے پیش نظر مجھے مبعوث کیا ہے۔ان میں سے ایک یہ مقصد ہے کہ صلیب کو دلائل اور حج کے ساتھ اور آسمانی نشانوں کے ساتھ پارہ پارہ کر دیا جائے۔Brute force یا مادی طاقت کے ساتھ نہیں بلکہ دلائل اور حج اور آیات اور معجزات کے ساتھ۔صلیب کو صلیبی مذہب کو صلیبی عقائد کو پارہ پارہ کر دیا جائے اس معنی میں کہ عقائد جو ہیں ان کو غلط ثابت کیا جائے اور عقیدہ رکھنے والے جو ہیں ان کے دلوں کو خدائے واحد و یگانہ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتا جائے۔یہ حدیث میں ہے کہ خدا نے مجھے کسر صلیب کے لئے یا محق صلیب کے لئے وہاں لفظ ہے محق کا ، اس کے لئے مبعوث کیا ہے۔یہ جو عیسائیت کے عقائد تھے ان کے غلط عقائد عیسائیت کے جو غلط عقائد تھے ان کو دلائل کے ساتھ چھوڑنے کا کام تو پہلے دن سے شروع ہے یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی اب مجھے یاد تو نہیں لیکن ہونا چاہئے۔یہ ہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مجھے یاد آ گیا شکر ہے