خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 345
خطابات ناصر جلد دوم ۳۴۵ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء ہونا کیوں کہ پھر یہ پیچھے ہٹ جائیں گے یہ نہیں پتہ تھا ہمیں اس وقت کہ ہم نرم رہے تب بھی پیچھے ہٹ جائیں گے۔بہر حال ان کو کہا کہ ہم تو بڑے خوش ہیں کہ آپ نے یہ کہا ہے اور ہم تیار ہیں اور صرف لندن میں نہیں اور صرف آپ سے نہیں کیتھولکس سے بھی جو بھی عیسائی فرقہ ڈائیلاگ (Dialogue) کرنا چاہتا ہے اس سے کرنے کے لئے تیار ہیں اور خالی لندن کیوں امریکہ میں بھی ایک ہونی چاہئے افریقہ میں بھی ایک ہونی چاہیئے مشرقی ممالک میں بھی ہونی چاہئے جزائر میں بھی جاپان میں بھی ایک ہونی چاہیئے ہر جگہ ہوں مذاکرے تا کہ دنیا کو پتہ لگے کہ اصل حقیقت کیا ہے صداقت کس چیز میں ہے جو ان کو ویسے بھجوا دی خط کے ذریعے پھر ان کو یاددہانی کرائی۔پھر ان کا ایک پہلا جواب یہ آیا آپ کا خط ملا لیکن جس شخص نے دستخط سے ہمیں دعوت نامہ بھیجا تھا۔اس نے اپنے ایک ساتھی کو کہا کہ میری طرف سے لکھ دو۔اس نے لکھا کہ میں ان کی طرف سے لکھ رہا ہوں اس نے لکھا یعنی جو جس کے دستخط سے دعوت نامہ آیا تھا اس کا یہ جواب ، کہ مجھے تو اسلام کے متعلق کچھ پتہ ہی نہیں تو جو پوائنٹس آپ نے اٹھائے ہیں ان کے متعلق میں کچھ کیا کہ سکتا ہوں مشورہ کئے بغیر ہم کچھ نہیں جواب دے سکتے کہ جواب تو میں نے دینا تھا میں نے دے دیا آپ تو دعوت نامہ دے چکے لیکن نہیں۔اچھا پھر اب میرے پیچھے وہ کہا کہ ہاں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ، میں نے کہا تھا شرائط طے ہونی چاہئیں مل کے بیٹھیں سر جوڑ میں شرائط طے کریں ، ہو جائے۔کہ ہم آدمی مقرر کریں گے آپ بھی آدمی مقرر کر دیں اور بیٹھ کے وہ ہم کر لیں گے سارا خط کہ مثلاً بس تیار ہیں ہم اور آخر میں لکھا کہ آپ کو فی الحال آدمی لے کے ہمارے پاس نہیں آنا چاہئے پہلے ہم آپ کو فون کریں گے پھر بتائیں گے اور میرے علم کے مطابق ابھی تک فون نہیں آیا ( کیوں شمس صاحب! منیر الدین شمس ہیں کہیں ؟ ) بہر حال میرے علم کے مطابق نہیں آیا لیکن ہم تو چاہتے ہیں کہ آ جائے۔پھر میں نے سارے اپنے مبلغوں کو لکھا کہ یہ تو کیتھولک نہیں ہیں اور دنیا میں سب سے امیر ، تعداد میں سب سے زیادہ اور سب سے منظم اور طاقتور کیتھولک فرقہ ہے ان کا۔باقی نسبتاً چھوٹے کوئی بڑا کوئی چھوٹا، لیکن کیتھولک کے مقابلے میں چھوٹے ہیں میں نے کہا ان کے بشپس کو لکھو کہ اس طرح ہمیں آیا ہے اور ہم نے کہا ہے ہم کرنا چاہتے ہیں۔اکثر کیتھولک بشپس نے جواب نہیں دیا جن بعض نے جواب دیا انہوں نے یہ جواب دیا کہ ہم احمدیوں سے کوئی بات