خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 327 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 327

خطابات ناصر جلد دوم ۳۲۷ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء یہ صدر صاحب انصار اللہ کی مختلف تقریریں ہیں ان کی یا انہوں نے کتاب یہ کھی ہے اور انصار اللہ کی تاریخ۔یہ تھا تو انصار اللہ کے ساتھ تعلق آپ پڑھیں اور ان کو ان اپنے بچوں نوجوانوں کو بھی پڑھائیں جو آج نہیں تو کل انشاء اللہ اللہ تعالیٰ ان کی عمر میں لمبی کرے، انصار میں شامل ہونے والے ہیں وکالت تبشیر کی طرف سے دعوت الامیر کا انگریزی ترجمہ نظر ثانی کے بعد انگلستان میں چھپ رہا ہے۔ہاں اب ایک نیا دروازہ یہ کھلا ہے کہ انگلستان کی ایک بہت بڑی فرم ہے کتا بیں چھاپنے والی جن کا ایک حصہ امریکہ میں بھی کام کر رہا ہے ، ان کے ساتھ بات ہوئی تو پہلے تو انہوں نے کہا کہ یہ جو مذہبی کتابیں ہیں اس میں تو ہمیں دلچسپی نہیں وغیرہ وغیرہ لیکن پھر وہ دعوت الامیر حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی انگریزی ترجمہ ہو چکا تھا revise کیا ہے اب پھر نظر ثانی ہوئی ہے اس ترجمہ پر، اس کو اپنے خرچ پر شائع کرنے کے لئے تیار ہو گئے اور وہ غالباً جنوری میں منڈی میں آجائے گا کتب فروشوں کے پاس پہنچ جائے گا لیکن دس ہزار کا انہوں نے ہمارے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا جماعت کے ساتھ وہ دس ہزار کی تعداد میں چھاپنے کا ہے اور جب میں وہاں سے چلا ہوں اکتوبر کے آخر میں تو ان کی طرف سے یہ اطلاع ملی تھی کہ ان دس ہزار میں سے چھ ہزار کا پہیاں انگلستان کی لائبریریز خرید چکی ہیں ان سے یعنی آرڈر place کر چکی ہیں۔تو یہ ایک نیا دروازہ ہے یعنی ہم جب چھاپتے ہیں خرچ کرتے ہیں پھر سستی ہو جاتی ہے پھر وہ لوگوں تک پہنچانا تیار کرنا ان کو کہ خریدیں یا نہ خریدیں۔ان لوگوں کا تو بڑا منتظم ایک محکمہ ہے بڑا تیز وہ ہر جگہ ہر لائبریری کے پاس ان کا ایجنٹ پہنچتا ہے کہتا ہے یہ آرہی ہے نئی کتاب تو دروازہ اگر کھل جائے تو آگے ہمیں بڑا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔یہ قرآن کریم کے ترجمے کے متعلق ایک کمپنی نے تھوڑی سی بات کی تھی لیکن وہ یہ کہتا تھا کہ مجھے ایک لاکھ کاپی پہلے ابتداء میں دے دو۔English translation of the Holy Quran تو قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ تو اور ۴۰ ۴۴ فی صد قیمت جو مرضی رکھ لو ۶۰ فی صد مجھے کمیشن دے دو تو یہ لاکھ کا پی میں امریکہ کی لاکھ جگہوں پہ ، ( میں جگہ اس لئے کہہ رہا ہوں کہ بہت سارے گھر ہوں گے لیکن بہت ساری لائبریریاں بھی ہوں گی تو وہاں پہنچا دوں گا۔یہ ہماری ذمہ داری ہے پھر آپ کی ذمہ داری کوئی نہیں ہم آپ کو پیسے دے دیں گے۔