خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 326
خطابات ناصر جلد دوم ۳۲۶ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء کی مسیح ہندوستان میں، تو اس کا انگریزی ترجمہ اس موقع پر جو میں نے بتایا ہے وہ کانفرنس ہوئی، نہایت خوبصورت لندن میں بھی شائع کیا گیا ہے پہلے بھی تھا لیکن وہ اتنا اچھا نہیں تھا اور یہ جو انگلستان وغیرہ ہیں اس میں ایک اور بات سامنے آئی اس دفعہ میرے اور آپ کو بھی میں بتا دیتا ہوں بڑی دلچسپ ہے کس طرح تبدیلیاں ہوتی ہیں جو ٹائپ ہے یعنی رسم الحظ ٹائپ کیا ہوا جواب چھپا ہے وہ ہے جسے انگلستان کے جو بہت چوٹی کے پڑھے ہوئے لوگ ہیں وہ پسند کرتے ہیں عام آدمی اسے پسند نہیں کرتا۔عام آدمی جو ہے وہ کہتا ہے مجھے کھلا دو جسے میں آسانی سے پڑھ لوں لیکن جو ان کے محقق اور عالم ہیں وہ کہتے ہیں ہمیں وہ ٹائپ دو۔یہ پرانا ایک رواج معلوم ہوتا ہے ان کے اندر چلا ہوا ہے وہ اس میں یہ چھاپا گیا ہے تا کہ ان کے ہاتھ میں ہم یہ دیں۔بہر حال یہ اردو میں یہاں چھپی ہے مسیح ہندوستان میں براہین احمدیہ حصہ پنجم۔اور زیرطبع ہے حضرت مسیح علیہ السلام کی صلیب سے نجات یہ چھپ رہی ہے۔مکرم محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے یہ لکھی ہے اور اس میں بہت حوالے جمع کر دیئے ہیں خود عیسائی کتب کے بھی۔اور قاضی محمد نذیر صاحب نے اس کا ترجمہ کیا ہے اور مسیح کشمیر میں محمد اسد اللہ صاحب کشمیری نے یہ کتاب لکھی ہے یہ بھی چھپ رہی ہے۔آپ کے ہاتھ میں آجائے گی، کشف الغطا ، ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی لیکچر لدھیانہ، فتح اسلام، راز حقیقت، تجلیات الہیہ، لیکچر سیالکوٹ، آسمانی فیصلہ سبز اشتہار، اور پیغام مصلح، اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب میں اس قدر علم کے خزانے ی بھرے ہوئے ہیں کہ جس کو ان کتب پر عبور ہو جس کو ان کتب پر پچاس فی صدی عبور ہو وہ بھی یورپ کے بڑے سے بڑے آدمی کے ساتھ جب بات کرے گا تو اس کو نیچا دکھائے گا مذہبی امور کے متعلق جب بات ہو رہی ہوگی اور اگر وہ دعاؤں کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت کرنے والا اور قرآن کریم کی ان تفاسیر پر غور کرنے والا ہو گا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب میں پائی جاتی ہیں تو اللہ تعالیٰ اُسے نور فراست بھی عطا کرے گا ، پھر جو بھی سوال سامنے آئے گا۔اللہ تعالیٰ اسے خود اس کا جواب بھی سکھائے گا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تین کتب شائع ہوئی ہیں یہاں اردو، احمدیت یعنی حقیقی اسلام سیر روحانی جلد اول اور ہمارا رسول ، اور انصار اللہ مرکزیہ کی طرف سے اسلامی معاشرہ اور