خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 149
خطابات ناصر جلد دوم ۱۴۹ اختتامی خطاب ۲۸ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء دفعہ پہلے یہ واقعہ ہوا ہوتا ہے ان کو یاد آ جاتا ہے تو پھر وہ بائیں کی جگہ دایاں ہاتھ آگے کر دیتا ہے اور جن کو ابھی اتنی سمجھ نہیں ہوتی ان کو خود بتانا پڑتا ہے یا اگر اس کی ماں ساتھ ہو تو وہ کہ دیتی ہے تم نے یہ غلطی کی ہے بایاں ہاتھ آگے نہ کرو دایاں آگے کرو تو تمہیں یہ چیز مل جائے گی۔پس یہ چیزیں سکھانے سے بہت سہولت کے ساتھ یاد کی جاسکتی ہیں لیکن امتحان لینے لگو تو کئی بڑے بڑے مولوی بھی بہت ساری چیزیں بھول جائیں گے۔پس آداب کے متعلق جو تعلیم ہے اخلاق کے متعلق جو تعلیم ہے اس کو یاد کرنا چاہئے۔اس لئے تم خدا کے کہنے پر خدا کی رضا کے لئے اور اپنی نفسانی خواہشات کو کلی طور پر مٹا کر خدا کے ہو جاؤ اگر تم خدا کے لئے یہ رنگ اپنے اندر پیدا تو گی۔۔کرلو گے تو تمہاری روحانیت بڑھ جائے گی۔خدا تعالیٰ تم سے پیار کرنے لگ جائے گا اور اپنے پیار کا اظہار کرے گا وہ اپنے پیار کا اظہار کرتا ہے۔میرا خیال ہے کہ ایک گونگی ماں سے بچہ کبھی نہ بھی بیزار ہو جاتا ہے۔وہ سنتی نہیں ، وہ بولتی نہیں ، بچہ کو تسلی نہیں ہوتی تو گونگے خدا سے انسان کیوں بیزار نہیں ہو گا مگر ہمارا خدا گونگا خدا نہیں ہے وہ سنتا بھی ہے اور بولتا بھی ہے۔پس جب ہم اپنے اخلاق کی صحیح تربیت کریں گے تو خدا تعالیٰ کے پیار کے جلوے اپنی زندگیوں میں دیکھیں گے بعض دفعہ ہنگامی حالات میں تسلی حاصل کرنے کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں احمدی میرے پاس آ جاتے ہیں اور میں انہیں تسلی دیتا ہوں اور تسلی دینے کا ایک سب سے بڑا ذریعہ یہ ہے کہ میں چھوٹے بچوں سے پوچھتا ہوں کہ بتاؤ تمہیں کبھی کچی خواب آئی ؟ تو بلا استثناء ہر بچہ مجھے یہی جواب دیتا ہے کہ ہاں آئی ہے اور کئی ایک سے پوچھ بھی لیتا ہوں کہ کیا آئی۔بچے کو تو اپنی عمر کے لحاظ سے کچی خواب آئے گی۔بچے کو اپنی عمر کے لحاظ سے یہ خواب تو نہیں آ سکتی جس طرح مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو عظیم پیشگوئی بتائی گئی تھی کہ زار بھی ہوگا تو ہوگا اس گھڑی با حال زار۔یہ اور اسی قسم کی اور بہت کی پیشگوئیاں ایسی ہیں جو مہدی علیہ السلام کے کان میں پڑ سکتی ہیں ہمارے بڑے لوگوں کے کانوں میں بھی نہیں پڑ سکتیں چہ جائیکہ ایک بچے کے کان میں پڑیں۔چنانچہ بچہ کہے گا کہ میں نے یہ خواب دیکھی تھی کہ میری بھینس بچہ دینے والی ہے اس نے کھا دینا ہے اور پھر مہینے بعد بھینس نے جو بچہ دیا وہ کتا تھا۔اب اس میں کوئی شک نہیں کہ بھینس کا کرتا دینا ایک معمولی بات ہے۔بھینسیں کئے بھی دیتی ہیں اور کٹیاں بھی دیتی ہیں۔اس میں تو کوئی بڑی بات نہیں