خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 64
خطابات ناصر جلد دوم ۶۴ اختتامی خطاب ۲۸؍ دسمبر ۱۹۷۴ء زندہ نہیں رہے گا۔جہاں حیوان درند، چرند، پرند، انسان زندہ نہیں رہے گا، تمہیں تنبیہ کی گئی تھی خدا کی وحی کے ذریعے لیکن تم نے اس کو ٹھکرا دیا اور اپنی عقلوں پر بھروسہ کیا اور یہ نتیجہ نکلا۔تو قرآن کریم نے جو ایک عظیم کتاب ہے یہ نہیں کہا کہ میں نے اس میں ابدی صداقتیں اکٹھی کر دی ہیں اور اب تم اپنی عقل سے فائدہ اٹھا لو، اب مذہب کے معاملے میں عقل ہے۔ایک مولوی صاحب کھڑے ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ شراب حلال۔اللہ کو کیا پتہ تھا کہ اس نے زمین میں سرد علاقے بھی پیدا کئے ہیں عرب کا علاقہ گرم تھا وہاں شراب منع کر دی اور دوسرے علاقوں کا ذکر ہی نہیں کیا۔یہ پاکستان سے باہر کا فتویٰ ہے اس لئے میں نے ذکر کر دیا ہے یہاں نہ کوئی مجھ پر غصے ہو جائے۔بہر حال تو ایسی حرکتیں ہوتی ہیں انسانی عقل کی طرف سے ہمیں یہ سمجھانے کے لئے کہ قرآن کریم کی کامل اور مکمل ہدایت حاصل کر لینے کے بعد بھی ہم اپنی عقل پر بھروسہ نہیں کر سکتے۔پس خدا تعالیٰ کے ایسے بندے پیدا ہوتے رہنے چاہئیں جو خدا تعالیٰ کے لئے اپنی زندگیوں کو وقف کرنے والے اور خدا تعالیٰ کی محبت میں اور عشق میں فنا ہو کر اس میں گم ہو جانے والے ہوں اور جن کی انگلی خدا پکڑے اور ہدایت کے راستے پر ان کو کھڑا کرے اور ان کو کہے کہ اس زمانہ کے مسائل کے حل کے لئے قرآن کریم کے جو مکنون حصے چھپے ہوئے حصے ہیں وہ میں تمہیں سکھاتا ہوں تم دنیا کی اصلاح کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ دعویٰ کیا کہ اس زمانہ میں۔یہ زمانہ جوصدیوں کا ہے اس کے سارے مسائل حل کرنے کے لئے مجھے خدا تعالیٰ نے علوم قرآنی سکھائے ہیں جو شخص یہ کہتا ہے کہ مجھے خدا تعالیٰ نے علوم قرآنی سکھائے ہیں تا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت دنیا میں قائم ہو عقل انسانی اس پر یہ اعتراض نہیں کر سکتی کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا باغی ہے۔وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے جس دل اور دماغ اور جس کی روح کی آواز یہ ہو اس کے اوپر تم اعتراض یہ کرتے ہو کہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا باغی ہو گیا ہے یہی بات بتا رہی ہے کہ تمہاری عقلیں تمہارا ساتھ نہیں دے سکتیں۔بہر حال قرآن کریم میں ابدی صداقتیں پائی جاتی ہیں اور ان ابدی صداقتوں کے مطابق زمانہ زمانہ کے مسائل حل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کو ، قرآن کریم نے جو دعویٰ کیا ہے کہ وہ کتاب مکنون ہے قرآن کریم کا یہ حصہ بھی سکھاتا ہے یعنی اس کے اسرار روحانی اور اس