خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 475 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 475

خطابات ناصر جلد دوم ۴۷۵ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء ۳۲۲۷۰۰ کی امداد دی گئی۔وقف جدید کی طرف سے مستحقین کو ۱۲۰۰۰ اور ا ۱۲۸۵۸۴ کی امداد دی گئی۔اپنے عملے کو انصار اللہ نے اپنے عملے کو ۲۰۲۷۲ کی امداد دی۔خدام الاحمدیہ نے اپنے عملے کو ۲۶۷۰۰ کی امداددی۔لجنہ اماءاللہ نے اپنے عملے کو۱۵۷۰۲ کی امداد دی اور ۶۵۰۰۸ روپے کی ان بہنوں کو دی امداد جوان کی کارکن نہیں ہیں ویسے حاجتمند ، مستحق تھیں ان کی استحقاقی امداد ان کو دی گئی۔یہ کل سارے سال میں اٹھارہ لاکھ انتالیس ہزار سات سونو (۱۸۳۹۷۰۹) روپے کی امداد اس طرح دی گئی۔تعلیم القرآن کلاس تعلیم القرآن کلاس میں وقف عارضی۔واقف اور واقفہ پندرہ دن کا وقف بنیادی طور پر کر کے جاتے ہیں۔کوئی تھوڑی سی سستی پیدا ہو گئی ہے۔سال رواں میں صرف گیارہ سو بہتر واقفین گئے ہیں جماعت کو اس طرف توجہ کرنی چاہئے۔صرف پندرہ دن وقف کرنا ہے اور بہت سے دینی اور روحانی فوائد ہیں جو اس کے حاصل ہوتے ہیں۔یہاں ایک درس القرآن کلاس غالباً تین ہفتے کی ہے دو ہفتے کی کلاس ہے اس میں دو ہزار سے زائد طلبہ وطالبات شامل ہوئیں اور عام طور پر طالبات اس میں زیادہ آتی ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں جزا دے اور اللہ تعالی طلبہ کے دل میں شرم پیدا کرے اور غیرت پیدا کرے۔وہ آگے بڑھیں اپنی بہنوں سے۔وقف بعد از ریٹائر منٹ ایسے واقف ایک سو پندرہ ہیں ہمارے پاس لیکن جو ریٹائر ہونے والے ہیں وہ وقف کر دیں اور ثواب لیتے رہیں اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے اسے وہ کیا کرے گا ان کے ساتھ سلوک۔تحریک جدید سپین۔سپین میں پیڈرو کے مقام پر ۹ / اکتوبر ۱۹۸۰ء بروز جمعرات اس خاکسار نے ۷۴۴ برس کے بعد مسجد کی بنیادرکھی ( نعرے) میں نے ایک خطبہ میں بتایا تھا کہ جب سپین کے مسلمان اسلام کے اخوت کے سبق کو بھول گئے