خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 435 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 435

خطابات ناصر جلد دوم ۴۳۵ اختتامی خطاب ۲۸ دسمبر ۱۹۷۹ء ایک جیسے درجات رکھنے والے نہیں وہ مختلف درجات رکھنے والے لوگ ہیں اور وَاللهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ (ال عمران : ۱۶۴) اور یہ جو چھوٹا درجے کا مومن خدا کا پیارا لیکن درجے میں بڑا کم اس سے ذرا اوپر ، اس سے ذرا اوپر سب سے اوپر یہ جو ہے یہ اس لئے نہیں ہے کہ ویسے ہی فیصلہ کر لیا بغیر کسی حکمت اور دلیل کے بلکہ وَالله بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ (ال عمران : ۱۶۴) ہر حص نے اپنے اعمال کے مطابق ثواب حاصل کرنا اور ایک مقام کو ، ایک رفعت کو حاصل کرنا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ وَاللهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ (آل عمران : ۱۶۴) ہے اور وہ عالم الغیب ہے وہ ہر ایک کو اس کے عمل کے مطابق ، اس کے خلوص کے مطابق، اس کی نیت کے مطابق ، ثواب دے گا اور اسی کے مطابق اس کا ایک درجہ ہوگا۔سارے ایک درجہ کے نہیں ہیں بلکہ ترجیحات ہیں کچھ لوگ خدا کو بہت پیارے، کچھ لوگ اس سے کم پیارے، کچھ لوگ اس سے کم پیارے، لیکن سارے کے سارے ہی خدا کے پیار کی جنتوں میں جانے والے ہیں پھر فرمایا کہ اے وہ لوگوں جو ہمارے اس رسول پر ایمان لائے اور جس کے نتیجہ میں تم نے اپنے عقائد کو درست کیا اور اعمال صالحہ بجالائے اور وہ درجے درجے میں تقسیم ہوئے لیکن میری رضا کی جنتوں میں تم داخل ہوئے۔لَقَدْ مَنَ اللهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ (ال عمران : ۱۶۵) ایسے مومنوں جنہوں نے اس طرح میرے پیار کو حاصل کیا ہے تم پر خدا کا احسان ہے کہ خدا تعالیٰ نے تمہیں ہدایت پانے کی خدا کا پیار حاصل کرنے کی خدا کی رضا کی جنتوں میں جانے کی توفیق عطا کی۔تمہارا احسان نہ محمد پر ہے اور نہ خدا تعالیٰ پر ہے صلی اللہ علیہ وسلم ایک جگہ فرمایا خدا نے لَا تَمُنُوا عَلَى اِسْلَامَكُمُ (الحجرات : ۱۸ - احسان نہ جتاؤ مجھ پر کہ ہم مسلمان ہو گئے اور مسلمان ہونے کے بعد جن قربانیوں کا اور جس شہر کا اور جس تکلیف کو برداشت کرنے کا اور جس قسم کا جگرا تا کرنے کا اور دن کے اوقات میں روزے رکھنے کا اور بھوکے رہنے کے متعلق کئے گئے تھے یہ ہم نے کسی پر احسان کیا لَقَدْ مَنَ الله عَلَى الْمُؤْمِنِينَ اور وہاں كيا لا تمنوا عَلَى إِسْلَامَكُمْ بَلِ اللَّهُ يَمُنُّ عَلَيْكُمْ أَن (الحجرات : ۱۸ - خدا کا احسان ہے تم پر اگر تم اس دعوئی میں بچے ہو کہ تم واقعہ میں مومن اور خدا کے پیار کو حاصل کرنے والے ہوتو خدا کا احسان ہے اپنے زور سے تم ایسا نہیں کہہ سکتے تھے کہ اگر یہ ہدایت نہ نازل ہوتی اور اگر اتنی عظیم تعلیم نہ آتی اگر اتنی بشارتیں ساتھ نہ لاتی اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ وعدے نہ دیئے جاتے کہ