خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 374
خطابات ناصر جلد دوم ۳۷۴ اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۸ء واضح ہو چکی ہے بات کہ مسیح اور مہدی ایک ہی شخص کے دو نام ہیں بوجہ دو مختلف ذمہ داریوں کے جو اس پر ڈالی گئیں دو مختلف جہات کے جن جہات دو مختلف جہات سے ہم اس کی شخصیت کو دیکھتے ہیں۔تو ایک تو یہ ثابت ہو گیا ہمارے ذہنوں میں ثابت ہوا اس وقت اور وہ جو ذہن ہماری پختگی تھی ہمارے ذہنوں کی وہ آپ تک میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ مہدی نے اس امت میں ضرور پیدا ہونا تھا۔دوسرے یہ ثابت ہو گیا ہمارے ذہنوں میں یہ ساری باتیں دیکھ کے اور پڑھ کے اور حالات اور قرآن کریم کے معجزات اور ان کا ظاہر ہو جانا جیسا کہ بیان کیا گیا تھا کہ مہدی اور مسیح جن کے متعلق نزول یا خروج کا لفظ استعمال ہوا ہے، یہ دو علیحدہ علیحدہ وجود نہیں بلکہ ایک ہی وجود ہیں کیونکہ اگر نازل ہونا ہوتا آسمانوں نے عیسیٰ نے تو اتنے بزرگ عالم محقق مہدی کے لئے ایک سیکنڈ کے لئے بھی خروج کا لفظ استعمال نہ کرتے۔وہ اس کا نکلنا جس طرح یعنی جو چیز مہدی کے لئے ان کے دماغ نے چینی جو لفظ expression جو بیان ، وہ آسمانوں سے اتر نے والے مسیح کے لئے استعمال ہو ہی نہیں سکتا لیکن انہوں نے کیا اور ساری یہ جو تفسیر میں ہیں باتی تو بہت ساری جگہوں میں یہ آیا ہے۔دونوں آئے ہیں۔خروج بھی اور نزول بھی لیکن میں نے تو صرف تفاسیر کولیا ہے تو ساری جو تفاسیر میں نے چنی ہیں آپ کے سامنے رکھنے کے لئے اس میں دس جگہ خروج اور پانچ جگہ نزول لفظ ہے۔یہ بھی ایک اشارہ ہے ہمارے لئے کافی لیکن اگر عقلی دلیل اب میں دینے لگا ہوں۔اگر حضرت مسیح علیہ السلام نے اس لئے آنا تھا کہ ایسے دلائل انسان کے ہاتھ میں دیں کہ عیسائیت کے غلط عقائد جو ہیں وہ پاش پاش ہو جائیں اور عیسائیت ان سے بیزار ہوکر اسلامی عقائد کی طرف آجائے تو وہ تو جتنے ہو سکتے تھے ممکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دے دیئے اپنی کتب میں۔ان میں تو کوئی کسر باقی نہیں رہی۔تو وہ کیا کرنے آئیں گے اب۔آخر خدا تعالیٰ کے جو کام ہمارے ذہن سوچ سکتے ہیں کہ اگر انہوں نے آنا ہوتا تو وہ یہ کرتے کہ عیسائیوں کو سمجھاتے کہ کسی غلطی پر ہو تم قائم۔تثلیث کا عقیدہ تم نے اختیار کر لیا حالانکہ یہ عقیدہ غلط ہے۔شرک سے اللہ تعالیٰ بیزار ہے اور مجھے بھی ساتھ تم نے ملعون بنانے کی کوشش کی۔عیسائیوں نے بھی بنا دیا نا ملعون نعوذ باللہ اور آپ بھی خدا کے نزدیک صحیح معنے میں ملعون بن گئے مشرک بن کر۔کیونکہ کہ شرک کو تو خدا پسند نہیں کرتا اور یہی ملعون کے معنے ہیں کہ خدا جس چیز سے نفرت