خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 363 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 363

خطابات ناصر جلد دوم ۳۶۳ اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۸ء سے ہے۔انہوں نے اپنی تفسیر میں مہدی کا ذکر کیا۔پھر ۱۰۵ ہجری میں فوت ہونے والے اضحاک بن مزاحم بلخی ہیں انہوں نے بھی تفسیر لکھی اور اس تفسیر قرآنی میں مہدی علیہ السلام کا ذکر کیا۔پھر مقاتل بن سلیمان خراسانی ہیں جن کی وفات ۱۵۰ ہجری میں ہوئی انہوں نے اپنی تفسیر میں مہدی علیہ السلام کا ذکر کیا۔پھر ایک سُدی الکبیر ہیں۔تین ستی اسلامی کتب میں معروف ہیں ایک ستی کبیر۔ایک سدی صغیر اور ایک سدی ، نہ صغیر اور نہ کبیر۔تو جو سدی صغیر ہیں ان پر بہت اعتراض ہوئے ہیں کہ ان کی قابل قبول روایتیں نہیں ہیں۔ضعیف ہیں وہ لیکن سنڈی کبیر جو ہیں وہ پایہ کے ہیں اور ان کی روایتوں کو ہمارے ان علماء نے جو بڑی چھان بین کرنے والے تھے قبول کیا ہے۔تو سدی کبیر کی تفسیر کے اندر مہدی علیہ السلام کا ذکر ہے۔پھر حضرت ابو جعفر محمد بن جریر الطبری نے تفسیر جامع البیان میں، یہ بہت بڑے مفسر ہیں انہوں نے مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر ابن مسعود الفراء نے تفسیر معالم التنزیل میں مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر زمخشری صاحب کشاف نے۔میں ان کا سن وفات بھول گیا پڑھ دیتا ہوں یہ خراسانی کے بعد طبری آئے تھے وہ ۳۱۰ ہجری میں فوت ہوئے۔پھر یہ اب الفراء جو ہیں یہ ۵۱۶ ہجری میں ان کی وفات ہوئی انہوں نے ذکر کیا پھر زمخشری ان کی وفات ۵۳۸ ہجری میں ہوئی انہوں نے مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر ابن جوزی نے زاد المسیر فی علم التفسیر یہ بھی مشہور مفسر ہیں یہ ۵۹۷ ہجری میں ان کی وفات ہوئی انہوں نے مسیح کے آنے کا ذکر کیا۔پھر فخر الدین رازی تفسیر کبیر والے بہت بڑی تفسیر انہوں نے لکھی ہے بڑے مشہور ہیں ۶۰۶ ہجری میں ان کی وفات ہوئی۔انہوں نے مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر قُر طبی ہیں بڑے مشہور مصنف اور مالکی فقہ کے جو ہماری مختلف ہیں نام تمہیں ہماری حنفی اور مالکی اور شافعی اور حنبلی تو یہ مالکی فقہ کے ممتاز عالم ہیں قرطبی۔۶۷۱ ہجری میں ان کی وفات ہوئی۔انہوں نے اپنی تفسیر میں مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر نظام الدین نیشا پوری جن کی وفات ۷۲۸ ہجری میں ہوئی اور یہ بھی بڑے مشہور مفسر ہیں انہوں نے اپنی تفسیر میں مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر الخازن ہیں۔ان کا لمبا نام ہے۔الخازن ہیں یہ ا۴ ۷ ہجری میں ان کی وفات ہوئی۔یہ بھی بڑے مفسر اور محدث اور فقیہ اور مورخ بہت سی علوم کی کتب انہوں نے لکھی ہیں انہوں نے مہدی کے آنے کا ذکر کیا۔پھر ابو حیان بحر الحيط والے ہیں انہوں نے جن کی وفات ۷۴۵ھ میں ہوئی