خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 353 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 353

خطابات ناصر جلد دوم ۳۵۳ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء اور اس کی تسبیح کرنے کی توفیق عطا کرے کہ پھر وہ قبول بھی کر لے، اس دعا کے ساتھ اس تقریر کو اس وقت میں ختم کرتا ہوں اور انشاء اللہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے پھر کل ملیں گے۔اس کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔لیکن ذرا ٹھہرو ذرا ٹھہرو! اب رہے نعرے ٹھہرو! سنو! پچھلے سال ایک واقعہ ہوا ہے وہ میں آپ کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ چند ایسے نو جوان جو احمدی نہیں تھے انہوں نے جب آخری تقریر کے بعد میں باہر نکلا سڑک کے اوپر نعرے لگا کے تو ایک ایسی فضا پیدا کر دی کہ ہمارا احمدی نوجوان بھی ان کے ساتھ شامل ہو گیا اور رستہ انہوں نے روک دیا اور اتنی تکلیف دی را ہیوں کو چلنے والوں کو کہ خدا کی پناہ نہیں ہو گا اس دفعہ ایسا۔اس واسطے کوئی احمدی اس جلسہ گاہ سے باہر نعرہ نہیں لگائے گا اس وقت کے بعد۔کل یہاں آئیں گے اس جلسہ گاہ کے اندر مناسب موقعوں پر آپ نعرے لگا ئیں بے شک۔لیکن اس جلسہ گاہ سے باہر کوئی احمدی نعرہ نہیں لگائے گا اور جو نعرے لگائے ، ہو سکتا ہے کہ کوئی احمدی بھی غلطی کر جائے لیکن اغلب یہ ہوگا کہ وہ احمدی نہیں ہوگا بلکہ تکلیف کے سامان پیدا کرنے کی کوشش ہو رہی ہوگی۔اس واسطے ان کو آپ نوٹ کریں کہ کون ہے وہ شخص جو اس قسم کی حرکت کر رہا ہے تو باقی یہاں حکومت کے لوگ پھر رہے ہیں وہ آپ ہی دیکھیں گے۔السلام عليكم ورحمة الله وبركاته از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ ) 谢谢谢