خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 328 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 328

خطابات ناصر جلد دوم ۳۲۸ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۸ء اسی طرح ” گناہ سے نجات کیوں کر مل سکتی ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا عیسائیت پر تبصرہ، چشمه سیحی، ہماری تعلیم ،انتخاب در مشین فارسی اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالی عنہ کی تصنیف انقلاب حقیقی، یہ بھی تحریک جدید کی طرف سے چھاپی گئی ہیں اور اسی طرح ذکر حبیب میاں مبارک احمد صاحب کا ایک لیکچر ہے وہ کتابی صورت میں ہے اچھا ہے۔دیباچہ تفسیر القرآن کا عربی ترجمہ ہو رہا ہے وہ چھپ جائے گا اور ویسے تحریک نے میرے پاس غلط رپورٹ کر دی تھی کہ ہمارا خدا، حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے لکھا تھا اس عنوان پر ہمارا خدا ، یہ بھی ترجمے کے لئے اس کا بھی ترجمہ ہو رہا ہے لیکن بعد میں مجھے پتہ لگا کہ وہ دفتر کے کسی کلرک کی غلطی ہے اس کا ترجمہ وہ نہیں کروار ہے لیکن میں نے وہاں یہ انتظام کیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اپنے الفاظ میں اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ مضمون ہے نا۔یہ عنوان اگر ہو تو اللہ تعالیٰ پر جو کچھ لکھا ہے اس کے منتخب اقتباسات، اسلام، محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور قرآن عظیم پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اپنے الفاظ میں اقتباسات کا ترجمہ کر کے انگریزی میں یہ شائع کیا جائے ، تا کہ دنیا کو یہ پتہ لگے کہ اسلام کا عقیدہ اور اسلام کا تصور اللہ تعالیٰ کے متعلق کیا ہے اور اسلام کی تعلیم کیا ہے بنیادی، اس کی روح کیا ہے (اسلام کی ) اور قرآن کریم کی عظمت کیا ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اور جلال کیا ہے اور آپ کا مقام جو ہے وہ کیا ہے تو وہ میر داؤ د احمد صاحب مرحوم نے اقتباسات اکٹھے کئے ہوئے تھے میرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کے عنوان سے وہ موٹی بارہ تیرہ سو صفحے کی کتاب چھپ چکی ہے وہ وہی دیئے ہیں اقتباسات ترجمہ مکرم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے بڑی تکلیف کر کے میری خواہش پر کر دیا، وہ چلا گیا پریس میں ، اس کے پروف بھی دیکھے گئے۔وہ بھی میرے خیال میں جنوری میں آجائے گا مارکیٹ میں ، اور وہ یورپ کے سارے ملکوں میں ان لوگوں کے ہاتھ میں چلا جائے گا۔سارے نہیں ان لوگوں میں سے بعض کے ہاتھ میں چلا جائے گا جو انگریزی جانتے ہیں۔رسالہ تحریک جدید۔وقف جدید نے آیت خاتم انبین کا صحیح مفہوم فیضان نبوت وصال ابن مریم، خلافت کا منصب اور مقاصد ، حدیقہ الصالحین ، نماز مترجم سندھی زبان میں اور اس کے علاوہ کچھ کتابیں بعض دوستوں نے شائع کی ہیں عقیدت کے پھول کے نام سے اور مہدی موعود کے علمی خزانے کے نام سے اور قادیان دارالامان کے نام سے اور راجہ نذیر احمد صاحب ظفر نے جو