خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 315 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 315

خطابات ناصر جلد دوم ۳۱۵ افتتاحی خطاب ۲۶ / دسمبر ۱۹۷۸ء قائم کرو اور ہر دوسری چیز کو مرے ہوئے کیڑے سے بھی کم حیثیت دو تب خدا تعالیٰ تم سے پیار کرے گا اور تمہاری یہ خواہش کہ تم خدا کے نام کو کامیابی کے ساتھ ساری دنیا میں پھیلا ؤ اور اس کی محبت کا جھنڈا ہر دل میں گاڑ دو ( تمہاری یہ خواہش ) وہ پوری کر دے گا۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ایسا ہی ہو۔ہماری نسلیں اس ذمہ داری کو پورا کرنے والی ہوں اور جیسا کہ خدا تعالیٰ کا منصوبہ ہے اس میں کوئی دیر نہ ہو۔یہ جو کہا گیا ہے کہ تین صدیوں کے اندر اندر اسلام کا غلبہ ہو جائے گا میں کہتا ہوں دنیا تین صدیوں کا انتظار کیوں کرے۔دوسری صدی میرے نزدیک غلبہ اسلام کی صدی ہے۔خدا کرے کہ ہمیں اور ہماری آنے والی نسلوں کو یہ توفیق ملے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔خدا کے پیار کو حاصل کریں۔اللہ کی طاقت سے طاقت پائیں اور اس کے علم سے نور فراست حاصل کریں۔آؤاب دعا کرتے ہیں۔یہ دعا بھی کریں کہ آئندہ نسلیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے والی ہوں اور ان کو نباہنے والی ہوں اور جماعت احمدیہ کی زندگی کی دوسری صدی حقیقتا اور واقعی طور پر غلبہ اسلام کی صدی ثابت ہو اور نوع انسانی جو اس وقت خدا تعالیٰ کے غضب کی جہنم کی طرف حرکت کر رہی ہے اس کی یہ حرکت رک جائے خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اور وہ بھی اس کے پیار کو حاصل کرنے لگ جائیں اور ساری دنیا کے لئے دعائیں کریں اور ان کے لئے بھی دعائیں کریں جو ساری دنیا میں پھیلے ہوئے دنیا کی اصلاح کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔روزنامه الفضل ربوه ۲۲ فروری ۱۹۷۹ء صفحه ۲ تا ۵ )