خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 235 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 235

خطابات ناصر جلد دوم ۲۳۵ افتتاحی خطاب ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۷ء وفود کی شکل میں آپ کے سامنے یہاں موجود ہیں۔جس زمانہ میں یہ کہا گیا تھا کہ خدا تعالیٰ نے قو میں تیار کی ہیں جو جماعت احمدیہ میں داخل ہوں گی اس وقت جو لوگ سلسلہ عالیہ احمدیہ کو نہیں پہچانتے اور یہ نہیں جانتے تھے کہ اللہ تعالیٰ۔اس زمانہ میں کیا منصوبہ تیار کیا اور کن لوگوں کے ذریعہ خدا تعالیٰ یہ کام لینا چاہتا ہے، وہ تو یہی سمجھتے ہوں گے کہ ایک پاگل ہے (نعوذ باللہ ) جو اس قسم کی باتیں کر رہا ہے۔گھر والے تو اس کو پوچھتے نہیں اور کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے قومیں تیار کی ہیں جو غلبہ اسلام کی مہم میں جماعت احمدیہ کے ساتھ شامل ہو جائیں گی لیکن خدا تعالیٰ تو اپنے وعدوں کا سچا ہے۔وہ علام الغیوب بھی ہے اور قادر مطلق بھی ہے۔اس نے دنیا میں ایک انقلاب عظیم کی بنیاد رکھ کر اسلام کے حق میں اب ایک رو پیدا کر دی ہے اور دنیا باطل عقائد سے برگشتہ ہو رہی ہے اور دین حق کی طرف ایک میلان ہے۔گو یہ ٹھیک ہے کہ اس میلان میں شدت نہیں ہے لیکن یہ بات واضح طور پر نظر آتی ہے کہ اسلام کے حق میں ایک رو پیدا ہوگئی ہے۔مثلاً پچھلی صدی میں اسلام کے مقابلے میں سب سے زیادہ جوش عیسائیوں میں پایا جاتا تھا انہوں نے اسلام کو مٹانے کے بڑے بڑے دعوے کئے تھے لیکن اب ان کے متعلق ہم ہی نہیں خود عیسائی کہنے لگ گئے ہیں کہ عیسائیت رو بہ زوال ہے۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ یورپ میں میں نے ایک موقع پر ایک جرمن نو جوان سے یہ کہا کہ مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تمہارے یعنی عیسائی نوجوانوں کے اندر چرچ کے خلاف ایک انقلابی رو پیدا ہوگی اور میرا خیال ہے کہ یہ انقلاب میں چھپیں سال کے اندر اندر بپا ہو جائے گا تو وہ حیران ہو کر میرا منہ دیکھنے لگا اور کہنے لگا آپ میں پچیس سال کی بات کر رہے ہیں چرچ کے خلاف تو یہ انقلاب کل پیدا ہو سکتا ہے اور وہ خود عیسائی نوجوان تھا۔چنانچہ اگر جوں کے سامنے ' بکاؤ : for sale‘ کا بورڈ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔کئی پادریوں اور عیسائی سکالرز کی طرف سے عیسائیت کے خلاف اس وقت تک بیسیوں کتابیں لکھی جاچکی ہیں یہ کتابیں عیسائیت کے بنیادی عقائد کے خلاف ہیں یعنی حضرت مسیح علیہ السلام کے زندہ آسمان پر جانے کے خلاف ہیں حضرت مسیح علیہ السلام کو خدا بنا لینے کے خلاف ہیں۔بہت سے عیسائی سکالرز نے اپنی تحقیق کے بعد یہ ثابت کیا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام جو خدا تعالیٰ کے ایک پیارے رسول تھے اور جن کی ہمارے دلوں میں اسی طرح عزت اور