خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 12
خطابات ناصر جلد دوم ۱۲ افتتاحی خطاب ۲۶؍ دسمبر ۱۹۷۴ء مقدر یعنی خاتمہ بالخیر تک پہنچ جائے گا۔یہ عمل نسلاً بعد نسل رونما ہوگا اور پھر قیامت آ جائے گی۔بہر حال ہمیں تو اپنی نسل کی فکر ہے ہم پر اُن کی تربیت کی ذمہ داری ہے وہ احمدی نسلیں جو یکے بعد دیگرے پیدا ہو رہی ہیں اُن کو اسلامی رنگ میں رنگین کرتے چلے جانے کی ضرورت ہے۔ابھی پچھلے دنوں ایک خطبہ نکاح کے موقعہ پر میں نے بتایا تھا کہ اعلان نکاح دو باتوں کو نمایاں کر کے ہمارے سامنے لاتا ہے ایک یہ کہ ہماری ایک نسل بلوغت تک پہنچ گئی اور اب اُن کے بالغ ہونے کی حیثیت سے اُن کے کندھوں پر ذمہ داریاں پڑنے والی ہیں اس لیے دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اُن کو مذہبی اور روحانی ذمہ داریوں کے نباہنے کی توفیق عطا کرے اور دوسری بات نمایاں ہو کر ہمارے سامنے یہ آتی ہے کہ جن بچوں کے نکاح ہورہے ہیں اُن کے ذریعہ ایک اور نسل کی بنیاد رکھی جارہی ہے کیونکہ شادی کے بعد ہی بچے پیدا ہوں گے اور ایک نئی نسل پیدا ہوگی۔اس لیے ہم ایسے موقع پر اُن کے لیے دعائیں کرتے ہیں اور ہم نے اسی طرح دعائیں کرتے چلے جانا ہے جب تک نوع انسان اس جنت میں داخل نہ ہو جائے جوان دو جنتوں میں سے ایک ہے جن کا قرآن کریم میں ذکر آتا ہے اور جس کا تعلق اس دنیا سے ہے۔پس ان سب دعاؤں کے ساتھ ہم اپنے اس جلسہ سالانہ کا افتتاح کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نوع انسان کی خوشحالی کے سامان پیدا کرے۔اللہ تعالیٰ نوع انسان کے لیے روحانی ، اخلاقی ، ذہنی اور جسمانی طور پر حقیقی لذت اور سرور کے سامان پیدا کرے۔نوع انسان کے دلوں میں جو ایک دوسرے کے خلاف بغض و عناد پیدا ہو چکا ہے اللہ تعالیٰ اس کے دور کرنے کے سامان پیدا کرے۔انسان اپنے محسن اعظم حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم سے دُور ہٹتا جا رہا ہے اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ایسے سامان پیدا کرے کہ اُسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف واپس لوٹنے کی توفیق عطا ہو اور وہ بھی خدا کو پہچاننے لگیں اور خدا تعالیٰ جماعت احمدیہ کے افراد کو ہر قسم کی تلخیوں سے محفوظ رکھتے ہوئے اور ہر قسم کی تلخی کو لذت وسرور میں تبدیل کرتے ہوئے یہ توفیق عطا کرے کہ وہ اُس ذمہ داری کو کامیابی کے ساتھ نباہ سکیں جو اس زمانہ میں اُن کے کندھوں پر ڈالی گئی ہے اور اس کے ساتھ بعض ضمنی دعائیں ہیں دوست وہ بھی کرتے چلے جائیں۔میں نے شاید کچھ زیادہ وقت لے لیا ہے۔لیکن میرا حق بھی ہے جتنا چاہوں وقت لے لوں