خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 181
خطابات ناصر جلد دوم ۱۸۱ دوسرے روز کا خطاب اار دسمبر ۱۹۷۶ء نہیں گزرا لیکن قبل اس کے کہ وہ عرصہ گزرے اپنے پروگرام پورے کر لو۔اپنے منصوبے مکمل کرلو۔ان میں سے یہ بھی ہے کہ امریکہ میں اپنا پر لیس ہونا چاہئے۔اسی طرح انگلستان میں اپنا پر لیس ہونا چاہئے۔میرے انگلستان سے آنے کے بعد ابھی اس تھوڑے سے عرصے میں وہاں ایک چھوٹا سا پر لیس بک رہا ہے، جو ہم لے بھی سکتے ہیں ہماری استطاعت اور طاقت سے باہر نہیں ہے۔وہ ہمارا کچھ کام کر جائے گا۔اس کے متعلق امام رفیق نے مجھے تار دی تھی یا شاید کسی کے ہاتھ خط بھیجا تھا کہ وہ اتنی قیمت میں مل جائے گا۔یہ کام کرو۔اس میں بعض چیزیں قابل غور ہیں مثلاً اس کی لیز (lease) سات سال یا نو سال کی رہ گئی ہے۔ٹھیک ہے۔اگر ہم سات سال میں پریس سے اپنا کام نکال جائیں تو بعد میں خواہ ہم اس کی مشینیں بچیں یاریموو (remove) کریں یا کچھ کریں۔اس لیز کی جو ہمیں قیمت ادا کرنی پڑے گی وہ بہت خرچ ہے۔ٹھیک ہے بے شک خرچ ہو لیکن اس وقت اصل چیز یہ ہے ، جو میرے دل کی تڑپ اور جو آپ کے دل کی آواز ہے کہ قرآن کریم کی کثرت سے اشاعت کی جائے اور میں امید کرتا ہوں کہ ہم اس میں کامیاب ہوں گے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے الہاماً مجھے ایسا ہی بتایا ہے۔میں تفصیل نہیں بتا سکتا۔باہر سے یہ ڈیمانڈ (demand) ہے ، یہ آواز ہے انسانیت کی کہ اگر مسلمان بنانا ہے تو یہ چیزیں ہمیں دو، یہ ہتھیار دو۔اس لئے پریس کی demand ہے ایک ملک سے، دوسرے ملک سے۔بڑا نہیں تو چھوٹا پر لیس ہمیں لگوا کر دیں تا کہ ہم اپنا کام کرسکیں۔باہر کے لوگ ہمیں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اسلام تو نری خوش خلقی ہے نرا پیار ہے نری محبت ہے۔چنانچہ عیسائی حاکم ہم سے خوش ہوتا ہے کہ تم ہماری خدمت کر رہے ہو اور ہم ان کے عوام کی خدمت کر بھی رہے ہیں، جسمانی طور پر بھی اور روحانی طور پر بھی ، جیسا کہ میں نے بتایا ہے افریقہ میں کئی لاکھ احمدی ہوا ہے۔ایک ایک ملک میں دس دس لاکھ احمدی ہے۔کئی لاکھ آدمی عیسائیت، سے دہریت سے اور لا مذہبیت سے نکل کر مسلمان احمدی ہو چکا ہے۔عیسائیوں کے بچے باپ پر زور دے کر کہتے ہیں کہ ہمیں احمدیہ میں داخل کرو یعنی احمد یہ سکول میں احمدیہ وہاں کا محاورہ بن گیا ہے وہ سکول نہیں بولتے بلکہ کہتے ہیں کہ ہمیں احمدیہ میں داخل کرو۔ایک جگہ حکومت نے کہا کہ کوئی سکول چھ سو سے زیادہ بچے نہیں رکھ سکتا یہ فری ٹاؤن ( سیرالیون ) کی بات ہے اس پر