خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 167
خطابات ناصر جلد دوم ۱۶۷ افتتاحی خطاب ۱۰ر دسمبر ۱۹۷۶ء خدا تعالیٰ کی رحمتیں اس کثرت سے نازل ہوں کہ آپ کو اپنے وجود کا بھی احساس باقی نہ رہے اور آپ کی روح اور آپ کے ذہن اور آپ کے تخیل میں خدا ہی خدا ہو اور باقی ہر چیز لاشی محض اور نیستی محض ہو۔خدا کرے کہ ہم خدا تعالیٰ کے پیار کو اس رنگ میں اور اس کی رحمتوں کو اس طور پر حاصل کرنے والے ہوں کہ وہ ہم سے ارضی ہو جائے۔اب ہم دعا کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ ہم سب کو اپنی رحمت میں لپیٹے رکھے اور اس جلسہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا کرے۔یہاں سے زیادہ سے زیادہ روحانی خزائن ساتھ لے جانے کی توفیق ملے اور ہر احمدی دنیا میں جہاں بھی ہے اور جس خطہ میں ہے خدا تعالی کی حفاظت اور اس کی امان میں رہے اور خدا کے فرشتے ان کی ہدایت اور رہبری کرنے والے ہوں۔روزنامه الفضل ربوه ۵ /جنوری ۱۹۷۷ء صفحه ۲ تا ۴ ) 谢谢