خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 131
خطابات ناصر جلد دوم ۱۳۱ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۵ء آپ بے فکر رہیں۔مجھے اعلان کرنے کی اس لئے ضرورت پڑی کہ کئی آدمیوں کے کانوں میں جب یہ باتیں پڑیں تو وہ پریشان ہوئے اور ان کا پریشان ہونا قدرتی تھا اور میں جماعت کو بلا وجہ پریشانی میں نہیں ڈالنا چاہتا تھا۔اس واسطے میرے لئے یہ ضروری ہو گیا کہ میں اس جلسہ میں اس کا اعلان کر دوں۔اس جلسہ میں کہ جس کی تعداد اگر چہ بعض لوگوں کے نزدیک صرف سولہ سترہ ہزار ہے کل صبح بھی سواری کا صحیح انتظام نہیں ہو سکا تھا۔میں نے کل بھی بتایا تھا کہ میرے لئے کل کی رات اور اس سے پہلی دو راتیں تکلیف میں گزریں کیونکہ ہماری عورتیں اور بچے اور ہمارے مرد مختلف سٹیشنوں اور اڈوں پر پڑے رہے اور ان کے لئے سواری کا انتظام نہیں ہو سکا۔بہر حال اگر نا اہلی کا مقابلہ احمدیت کے عزم کے ساتھ ہو گا تو آپ کو یہ ثابت کرنا چاہئے کہ احمدیت کا عزم ہی بالا رہے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔چنانچہ لوگ جلسہ پر پہنچ گئے۔تکلیفیں اٹھا کر پہنچے ، وقت سے بے وقت پہنچ مگر ٹھہرا تو کوئی نہیں اور واپس بھی کوئی نہیں گیا۔احمدی دماغ اتنا ذہین ہے اور ہماری فکروں کو دور کرنے والا ہے کہ مجھے اس بات کی پہلی خبر کہ سواریاں ٹھیک نہیں مل رہیں اس بات سے ملی کہ (حالانکہ اور کوئی ذریعہ نہیں تھا ) انہوں نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ جو بسیں آ رہی ہیں ان میں عورتیں زیادہ ہیں اور مرد کم ہیں۔اس وقت میں ٹھٹکا کہ ضرور کوئی گڑ بڑ ہے۔اگر بس میں اڑتالیس سواریاں بیٹھتی ہیں تو وہ اپنی چالیس عورتوں اور بچوں کو بٹھا دیتے ہیں اور آٹھ مرد ساتھ کر دیتے ہیں اور باقی مرد کہتے ہیں کہ ہم یہاں بیٹھتے ہیں بعد میں آ جائیں گے رات سردی میں گزار لیں گے۔جس قوم کے افراد نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ، جس قوم کے افراد نے نوع انسانی کی خدمت کے متعلق کچھ باتیں سننے کے لئے ، جس قوم کے افراد نے خدا تعالیٰ کی ان : رحمتوں کے متعلق واقعات سننے کے لئے آنا ہے جو اس خدمت کے نتیجہ میں نازل ہوئیں یا آئندہ جو اس کی رحمتیں نازل ہوں گی جن کے نتیجے آگے نکلیں گے وہ تو آئیں گے اس جلسہ کے لئے۔وہ شام کو نہیں پہنچیں گے تو اگلے دن صبح پہنچ جائیں گے، اگلے دن صبح نہیں پہنچیں گے تو دو پہر کو پہنچ جائیں گے ( اور مجھے یہ علم ہوا ہے کہ آج دو پہر تک بھی رکے ہوئے مسافر اسی طرح آتے رہے ہیں لیکن اگر اس جلسے میں کوئی بندر کے اور ریچھوں کے تماشے ہوتے یا کتوں کی لڑائی دکھائی جانی ہوتی یا بچوں کے لئے چکر ہوتے اور اس سے انہوں نے خوش ہونا ہوتا تو بہت سارے لوگ کہتے