خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 669
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۶۶۹ ۲۸ دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب پس اگلے سولہ سال میں دنیا کی مختلف سوز بانوں میں لٹریچر تیار کرنا، اس پر نظر ثانی کرنا اور پھر مختلف ممالک سے مشورے کرنا کہ ان کی کس قسم کی ضرورت ہے اور ہزاروں چیزیں سوچنی پڑیں گی۔میرے خیال میں اس کے لئے شاید ہمیں آٹھ دس سال تیاری کرنی پڑے گی۔اس طرح ایک ہی وقت میں طباعت کا کام تو بڑھ جائے گا لیکن اس عرصہ میں چھپ کر دنیا میں تقسیم ہو جائے گا۔بہر حال سو زبانوں میں لٹریچر پیدا کرنا اور اس کی تقسیم کا انتظام کرنا، یہ اس منصوبہ کا ایک اہم حصہ ہے اور اس لٹریچر کو تقسیم کرنے کا ایک دوسرا پہلو جو ہے وہ دو ورقہ اشتہارات ہیں۔اس طریق سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بڑا فائدہ اٹھایا ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ آف سیٹ (Off Set) کے دو چھوٹے پریس ( یہ ستر اسی ہزار روپے کا آجاتا ہے ) افریقہ کے لئے اور ان سے ذرا بڑا انگلستان ہمیں مفت دے رہا ہے۔ابھی ہمارے بعض محکموں کے افسر سوچ رہے ہیں کہ جو چیز ملک کو مفت مل رہی ہے وہ لے لینی چاہئے یا نہیں۔خیر ان کو کسی وقت سمجھ آجائے گی۔اگر پہلے آگئی ہوتی تو وہ اس وقت تک یہاں پہنچ چکا ہوتا ؟ آہستہ آہستہ ہر ملک میں اس قسم کے چھوٹے اور بڑے عمدہ پریس لگائے جائیں گے۔اس قسم کے پریس بڑے اعلیٰ معیار کے دو ورقہ اشتہارات شائع کیا کریں گے۔ان کا انتظام ہونا چاہئے۔اس نکتے کا اگلے حصہ کے ساتھ تعلق ہے۔وہاں بھی اس کو بیان کر دوں گا۔اس وقت دنیا کے حالات کچھ ایسے ہیں کہ کبھی کچھ ہوتا ہے اور کبھی کچھ ہوتا ہے۔کچھ پتا نہیں لگ رہا کہ تو میں کس نہج پر چلتی ہیں اور کہاں پہنچتی ہیں یا ان کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔اس وقت ہمیں ایک جگہ اچھے پر لیس پر انحصار نہیں کرنا چاہئے۔اس لئے ہمیں پاکستان میں مرکزی اعلیٰ پیمانے کے پریس کے علاوہ دنیا کے کسی اور دو مقامات پر جو اس کام کے لئے مناسب ہوں وہاں دو اچھے پر لیس بھی لگا دینے چاہئیں۔یہ کام آپ نے کرنے ہیں۔چهارم :۔حضرت مسیح موعود مہدی معہود علیہ السلام کا ایک بڑا کام یہ بتایا گیا تھا کہ آر نوع انسانی کو امت واحدہ بنا دیں گے۔ایک تو کسر صلیب ہے۔دوسرے مسلماں را مسلمان باز کردند کا کام تھا یعنی جو اندرونی فتنے اور کمزوریاں اور خرابیاں تھیں ان کو دور کر کے سچا اور پکا اور دلیر اور قربانی دینے والا عمل سے اپنے ایمان کو ثابت کرنے والا مسلمان بنانا تھا اور تیسرے ساری دنیا کو